ETV Bharat / sports

آسٹریلین اوپن میں بوپنا کی شکست - آسٹریلین اوپن

بھارت سرکردہ ٹینس کھلاڑی روہن بوپنا کی مکسڈ ڈبلز کے پہلے دور میں شکست کے ساتھ ہی آسٹریلین اوپن میں بھارت کا چیلنج ختم ہوگیا۔

Rohan Bopanna
Rohan Bopanna
author img

By

Published : Feb 13, 2021, 8:01 PM IST

روہن بوپنا اور ان کی جوڑی دار چین کی یِنگ ینگ دوآن ایک گھنٹے تین منٹ تک چلنے والے پہلے راونڈ کے میچ میں امریکہ کی بیتھانی ماٹیک سینڈس اور برطانیہ کے جیمی مرے کی جوڑی سے 4-6، 4-6 سے ہار گئے۔

اس سے قبل بوپنا اور جاپان کے ان کے ساتھی بین میکلاک لان مردوں کے ڈبلز ایونٹ میں زی سنگ نام اور من کیو سانگ کی کوریائی وائلڈ کارڈ جوڑی سے بھی پہلے دور میں 4-6، 6-7 (0) سے ہار گئے تھے۔

اس کے علاوہ سُمیت ناگل مردوں کے سنگلز کے اور دِیوِج شَرن مردوں کے ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں باہر ہوئے ہیں۔

وہیں گرینڈ سلیم ڈیبیو کرنے والی بھارت کی انکتا رینا بھی خواتین کے ڈبلز ایونٹ میں پہلا راؤنڈ پار کرنے میں ناکام رہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.