ETV Bharat / sports

نڈال کوارٹر فائنل میں - عالمی نمبر ایک کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال

آسٹریلین اوپن میں رافیل نڈال کی شاندار کارکردگی کاسلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے اپنے حریف کو شکست دے کر ٹورنامنٹ جے کوار ٹرفائنل میں جگہ بنا لی۔

نڈال کوارٹر فائنل میں
نڈال کوارٹر فائنل میں
author img

By

Published : Jan 27, 2020, 8:19 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 4:37 AM IST

اپنے دوسرے آسٹریلین اوپن ٹائٹل کی تلاش میں لگے عالمی نمبر ایک کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال نے آسٹریلیا کے نک كرگيوس کے چیلنج پر پیر کو چار سیٹ میں 6-3، 3-6، 7-6 ، 7-6 سے قابو پاتے ہوئے سال کے پہلے گرینڈ سلیم کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

جبکہ چوتھی سیڈ روس کے ڈینیل مدویدیف پانچ سیٹ میں شکست کھاکر باہر ہو گئے۔ٹاپ سیڈ نڈال نے روڈ لیور ایرینا میں 23 ویں سیڈ كرگيوس کے چیلنج پر تین گھنٹے 38 منٹ میں قابو پایا۔

نڈال نے پہلا سیٹ آسانی سے جیت لیا لیکن آسٹریلوی کھلاڑی نے واپسی کرتے ہوئے دوسرا سیٹ جیت کر مقابلہ دلچسپ بنا دیا۔

عالمی نمبر ایک کھلاڑی نڈال کو اگلے دو سیٹ ٹائی بریک میں جیتنے کے لئے پسینہ بہانا پڑ گیا۔

نڈال کوارٹر فائنل میں
نڈال کوارٹر فائنل میں

سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کے 20 گرینڈ سلیم ٹائٹل کے ریکارڈ کی برابری کرنے سے ایک قدم دور نڈال نے اگلے سیٹ کے دو ٹائی بریک 8-6، 7-4 سے جیتے۔

نڈال نے میچ میں 64 ونرس لگائے اور 12 ویں بار آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

نڈال نے اس جیت سے كرگيوس کے خلاف اپنا کیریئر ریکارڈ 5-3 کر لیا ہے۔ نڈال نے میلبورن پارک میں پانچ فائنل میں صرف 2009 میں خطاب جیتا تھا۔

نڈال کا کوارٹر فائنل میں پانچویں سیڈ آسٹریا کے ڈومینک تھیم سے مقابلہ ہوگا جنہوں نے ایک اور میچ میں 10 ویں سیڈ فرانس کے گائل مونفلس کو ڈیڑھ گھنٹے میں 6-2، 6-4، 6-4 سے ہرا دیا اور پہلی بار سال کے پہلے گرینڈ سلیم کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

نڈال کا تھیم کے خلاف 9-4 کا کریئر ریکارڈ ہے۔

نڈال کوارٹر فائنل میں
نڈال کوارٹر فائنل میں

اس دوران مرد زمرے کے ایک بڑے الٹ پھیر میں چوتھی سیڈ مدویدیف کو 15 ویں سیڈ سوئٹزرلینڈ کے اسٹنسلاس واورنکا نے تین گھنٹے 25 منٹ کی جدوجہد میں 6-2، 2-6، 4-6، 7-6 (2)، 6-2 سے ہرا دیا اور یہاں پانچویں مرتبہ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔2017

کے بعد پہلی بار میلبورن پارک میں کوارٹر فائنل میں پہنچے واورنکا کے آخری آٹھ میں ساتویں سیڈ جرمنی کے الیگزینڈر جوئریو سے مقابلہ ہوگا جنہوں نے 17 ویں سیڈ روسی کھلاڑی آندرے ربلیو کو ایک گھنٹے 37 منٹ میں 6-4، 6-4، 6-4 سے شکست دی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 4:37 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.