ETV Bharat / sports

انڈی مرے کی یو ایس اوپن میں وائلڈ کارڈ انٹری

author img

By

Published : Aug 17, 2020, 9:32 PM IST

انگلینڈ کے نامور ٹینس اسٹار اور سابق عالمی نمبر ایک انڈی مرے کو رواں برس کے دوسرے گرینڈ سلیم یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مین ڈرا میں وائلڈ کارڈ دیا گیا ہے۔

andy murray
andy murray

انڈی مرے نے پہلی مرتبہ 2012 میں یو ایس اوپن ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ اور گزشتہ سال کے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے بعد پہلی بار کسی گرینڈ سلیم ایونٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلے میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

سابق عالمی نمبر ایک انڈی مرے مردوں کے سنگلز مقابلوں میں ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں 129 ویں نمبر پر ہیں۔

انڈی مرے کے علاوہ تین بار کی یو ایس اوپن خاتون سنگلز چمپیئن 37 سالہ کِم کلائسٹر کو بھی رواں سال کے شروع میں دوسری بار ریٹائرمنٹ کے بعد ٹینس میں دوبارہ واپسی پر وائلڈ کارڈ کی پیشکش کی گئی ہے۔

انڈی مرے رواں سال کولہے اور پنڈلی کی انجری سے چھٹکارے کے بعد اپنی فٹنس پر دھیان دے رہے ہیں۔

تین بار گرینڈ سلیم کے فاتح انڈی مرے سنسناٹی ماسٹرز کھیلنے کا بھی منصوبہ بنا رہے ہیں جو یو ایس اوپن سے قبل بائیو سیکیور مقام پر 22 اگست سے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 31 اگست سے نیویارک میں شروع ہوگا۔

کورونا وائرس کے بعد یہ پہلا گرینڈ سلیم ہوگا جو ایشین فلشنگ میڈو میں مداحوں کے بغیر منعقد ہوگا جس میں کھلاڑیوں کو سخت اقدامات پر عمل کرنا ہوگا۔

مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دفاعی چیمپیئن ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل ندال نے کورونا وائرس کے پھیلاؤکے خدشے کے پیش نظر میگا ایونٹ میں شرکت سے انکار کر دیا ہے جبکہ آسٹریلوی خاتون کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک ایشلے بارٹی بھی دستبرداری اختیار کرچکی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.