ETV Bharat / sports

مرے کی ڈبلیوٹی اے ،اے ٹی پی کے انضمام کی حمایت

دو مرتبہ کے اولمپک طلائی فاتح انگلینڈ کے ٹینس کھلاڑی اینڈی مرے نے مرد اور خاتون ٹور کو ایک کرنے کی وکالت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت سے مرد کھلاڑی اس کی حمایت میں ہیں۔

مرے کی ڈبلیوٹی اے ،اے ٹی پی کے انضمام کی حمایت
مرے کی ڈبلیوٹی اے ،اے ٹی پی کے انضمام کی حمایت
author img

By

Published : May 2, 2020, 7:40 PM IST

20 بار کے گرینڈ سلیم فاتح سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے حال ہی میں کہا تھا کہ اب وقت ہے کہ ڈبلیوٹی اے اور اے ٹی پی ٹور کو ایک ہونا چاہئے۔ان کے اس مطالبے کی کئی ٹاپ کھلاڑیوں نے حمایت کی ہے۔

مرے کی ڈبلیوٹی اے ،اے ٹی پی کے انضمام کی حمایت
مرے کی ڈبلیوٹی اے ،اے ٹی پی کے انضمام کی حمایت

فیڈرر نے کہا تھا کہ عجیب ہے کہ صرف مجھے ہی ایسا لگتا ہے کہ اب مرد اور خاتون ٹور کو ایک کرنے کا وقت ہے۔اگرچہ اس دوران کئی کھلاڑی ایسے بھی ہیں جو اس مطالبے کی حمایت میں نہیں ہیں۔ آسٹریلیا کے نک كرگيوس نے اس کی مخالفت کی ہے۔

اینڈی مرے نے کہا کہ جب آپ کے پاس سرفہرست مرد کھلاڑی ہیں تو ہمیں اس بارے میں بات کرنی چاہئے۔یہ فائدہ مند ہو گا۔جب اس بارے میں بحث ہو تو یہ ضروری ہے کہ مرد کھلاڑیوں کے ساتھ ہی خواتین کھلاڑیوں کو بھی اس میں شامل کیا جائے اور اس کے بعد ہی اس پر کوئی فیصلہ ہو۔

کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں ایک طرف ٹینس سرگرمیاں ٹھپ پڑی ہوئی ہیں اس وقت مرد اے ٹی پی ٹور نے ڈبلیوٹی اے سے زیادہ انعامی رقم کی تجویز دی ہے۔

مرے نے کہا کہ اس بارے میں کچھ تعطل کی امید تھی۔انہوں نے بتایا کہ ان کی کچھ اے ٹی پی کھلاڑیوں سے بات ہوئی تھی جس میں بڑے ٹورنامنٹوں میں خواتین اور مردوں کو یکساں انعامی رقم دینے کی تجویز پر کچھ کھلاڑی دکھی ہوئے تھے۔

مرے نے کہا کہ میری کچھ مرد کھلاڑیوں سے بات ہوئی تھی جو اس بات پر دکھی تھے کہ خاتون اور مردوں کو یکساں انعامی رقم دینے کی تجویز آئی ہے۔میں نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ اس میں کوئی اضافہ نہ ہو تو ان لوگوں نے کہا کہ ہاں ہم ایسا چاہتے ہیں۔

اس دوران سابق نمبر ایک خاتون ٹینس کھلاڑی امریکہ کی بلی جین کنگ نے کہا کہ میں نے فیڈرر سے بات کی اور انہوں نے کہا کہ انہیں اس بارے میں خیال اس لئے آیا کیونکہ انہوں نے آخر کار کھیل کے بارے میں سوچا۔ عالمی نمبر دو کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال نے بھی فیڈرر کی تجویز کی حمایت کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.