اپنی جارحانہ اننگز سے آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں جیت دلانے والے میتھیو ویڈ نے میچ کے بعد کہا کہ دوسرے سرے پر مارکس اسٹوئنس سے بات کرتے ہوئے، ہم نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ گیند باز کیا کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ شاہین نے میری توقع سے زیادہ تیزگیندبازی کی۔
انہوں نے کہا کہ جب میں مارکس کے ساتھ پچ پر تھا تو ہمیں پورا یقین تھا کہ ہم اس ہدف کو حاصل کرسکتے ہیں۔
وہیں آسٹریلیا کے کپتان آرون فنچ نے کہا کہ مجھے لگا تھا کہ یہ میچ ہمارے ہاتھ سے نکل جائے گا۔ آج جس گیند پر شاہین نے مجھے آوٹ کیا وہ شاندار گیند تھی۔ آج ہم نے فیلڈنگ کے دوران کئی کیچ ڈراپ کئے حالانکہ ویڈ اور اسٹوئنس نے جس طریقہ کی اننگز کھیلی وہ لاجواب تھی۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان
انہوں نے کہا کہ میں سوچ رہا تھا کہ ٹاس ہارنے والا ہوں اور ہمیں پہلے بلے بازی کرنی پڑے گی۔ تاہم آج پچ پر اوس نہیں تھی۔ ہم اسی طرح کی کارکردگی کی امید اپنی ٹیم سے کرتے ہیں۔ ٹیم کے سبھی کھلاڑیوں نے جیت میں اپنا تعاون دیا ہے۔
یواین آئی