ETV Bharat / sports

ICC T20 World Cup: رضوان اور اعظم کی نصف سنچریاں، پاکستان سیمی فائنل میں داخل - آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ

سلامی بلے باز محمد رضوان (79 ناٹ آؤٹ) اور کپتان بابر اعظم (70) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے منگل کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ دو کے میچ میں نامیبیا کو 45 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کی مسلسل چوتھی جیت حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

Pakistan in semi-finals
پاکستان سیمی فائنل میں داخل
author img

By

Published : Nov 3, 2021, 5:34 AM IST

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں دو وکٹ پر 189 رنز بنائے اور نامیبیا کو 5 وکٹوں پر 144 رنز تک محدود کردیا۔ اس طرح نامیبیا کو تین میچوں میں دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹاس جیت کر بلےبازی کا فیصلہ کرتے ہوئے رضوان اور اعظم نے پاکستان کو 113 رنز کا آغاز دیا۔ اعظم نے 49 گیندوں پر 70 رنز میں سات چوکے لگائے۔ رضوان نے آخری اوور میں بھرپور بیٹنگ کرتے ہوئے 50 گیندوں پر 79 رنز کی ناقابل شکست اننگز میں آٹھ چوکے اور چار چھکے لگائے۔ محمد حفیظ نے بھی رنز کے سونامی میں ہاتھ دھوئے، صرف 16 گیندوں پر ناقابل شکست 32 رنز میں پانچ چوکے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹی 20عالمی کپ: جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بنگلہ دیش کو شکست

رضوان نے اننگز کے آخری اوور میں جے جے اسمٹ کی گیند پر چار چوکے اور ایک چھکا لگا کر مجموعی طور پر 24 رنز بنائے اور پاکستان کو مضبوط اسکور تک لے گئے۔رضوان اپنی اننگز سے رواں سال 1661 رنز تک پہنچ چکے ہیں۔ رضوان نے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی (1614 رنز، 2016) کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سال کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل (1665 رنز، 2015) رضوان سے آگے ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.