ETV Bharat / sports

T20 World Cup 2021:آسٹریلیا ٹی۔20 میں پہلی مرتبہ عالمی چمپئن بنا - ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں نیوزی لینڈ کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر آسٹریلیا پہلی مرتبہ ٹی۔20عالمی کپ کا چیمپئن بن گیا۔

Australia defeat NZ to lift maiden T20 WC title
آسٹریلیا ٹی۔20 میں پہلی مرتبہ عالمی چمپئن بنا
author img

By

Published : Nov 14, 2021, 11:57 PM IST

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف دیا تھا۔

جس ہدف کو مشیل مارش (ناٹ آوٹ 77) اور ڈیوڈ وارنر (53) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا نے بآسانی حاصل کرلیا اور پہلی بار ٹی۔20عالمی کپ کا چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا ٹی۔20 عالمی کپ جیتنے والی چھٹی ٹیم بن گئی ہے۔ نیوزی لینڈ کو 2019 کے یک روزہ عالمی کپ کے فائنل میں انگلینڈ سے باونڈری کاونٹ بیک پر شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن کیوی ٹیم نے آئی سی سی عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں ہندوستان کو شکست دیکر خطاب جیتا۔

مچل مارش کی بہترین بلے بازی
مچل مارش کی بہترین بلے بازی

اب ٹی 20عالمی کپ کے فائنل میں اس کا پہلی بار چیمپئن بننے کا خواب آسٹریلیا نے توڑ دیا۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا نے اپنے کپتان آرون فنچ کو 15رنز کے اسکور پر گنوا دیا۔ فنچ صرف پانچ رن ہی بنا سکے۔ لیکن اس کے بعد وارنر اور مارش نے دوسرے وکٹ کے لئے 92رن کی شراکت داری کرکے ٹیم کو جیت کی طرف گامزن کردیا۔

وارنر 38گیندوں پر چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 53رن بناکر ٹیم کے 107کے اسکور پر آوٹ ہوئے۔ لیکن مارش نے گلین میکسویل کے ساتھ ٹیم کو جیت کی منزل تک پہنچا دیا۔

مارش نے پچاس گیندوں میں ناٹ آوٹ 77رن میں چھ چوکے اور چار چھکے لگائے جبکہ میکسویل نے 18گیندوں پر ناٹ آوٹ 28رن میں چار چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

اس سے پہلے ٹاس گنوانے کے بعد پہلے کھیلتے ہوئے ولیمسن نے ایک سرے پر ٹکے رہ کر 48گیندوں پر دس چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 85رن کی بہترین اننگز کھیلی اور ویسٹ انڈیز کے مارلون سیموئلس کے 2016 کے ٹی۔20عالمی کپ کے فائنل میں ناٹ آوٹ 85رن بنانے کے بہترین اسکور کی برابری کی۔

مچل مارش کی بہترین بلے بازی
مچل مارش کی بہترین بلے بازی

کیوی کپتان نے پہلے دس اووروں میں 19گیندوں پر صرف 18رن بنائے لیکن اس کے بعد انہوں نے اپنے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے 29گیندوں میں 67رن بناڈالے۔

ولیمسن نے مشیل اسٹارک کے اننگز کے 16ویں اوور میں چار چوکے اور ایک چھکا لگاکر 22رن حاصل کئے۔ وہ چوتھے بلے باز کے طورپر 18ویں اوور کی پانچویں گیند پر جوش ہزلووڈ کے ہاتھوں آوٹ ہوئے۔ ہزلووڈ نے چار اوور میں صرف 16رن دیکر تین وکٹ حاصل کئے۔

اوپنر مارٹن گپٹل نے 35گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 28رن، ڈیرل مشیل نے آٹھ گیندوں پر ایک چھکے کی مدد سے گیارہ رن، گلین فلپس نے 17گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 18رن، جیمی نیشم نے سات گیندوں میں ایک چھکے کے سہارے ناٹ آوٹ 13اور ٹم سفرٹ نے چھ گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے ناٹ آوٹ آٹھ رن بنائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.