ETV Bharat / sports

WTC Final Ind vs AUS Day 4 چوتھے دن اسٹمپ تک ہندوستان کے تین وکٹ آؤٹ، جیت کے لیے 280 رنز درکار - آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میچ کا آج چوتھا دن تھا۔ آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگ میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 270 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی۔ ٹیم انڈیا نے تین وکٹ کے نقصان پر164رنز بنا لئے ہیں۔

آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط، لنچ تک 201 رنز بنائے

author img

By

Published : Jun 10, 2023, 5:42 PM IST

Updated : Jun 10, 2023, 11:00 PM IST

لندن: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جا رہے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں چوتھے دن کا کھیل ختم ہو گیا ہے۔ بھارتی ٹیم نے 3 وکٹوں پر 164 رنز بنائے ہیں۔ٹیم انڈیا کو جیت کے لیے ابھی 280 رنز درکار ہیں۔ ویرات کوہلی (44) اور اجنکیا رہانے (20) ناقابل شکست ہیں۔

ایلکس کیری کی شاندار نصف سنچری (ناٹ آؤٹ 66) اور مچل اسٹارک (41) کے ساتھ ان کی شراکت کی بدولت آسٹریلیا نے ہفتہ کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل میں ہندوستان کے سامنے 444 کا بڑا ہدف رکھا۔

آسٹریلیا کے چھ وکٹ 167 رن پر گرگئے تھے لیکن کیری نے 105 گیندوں پر ناٹ آوٹ شکست 66 رن کی اننگز کھیلتے ہوئے اسٹارک کے ساتھ 93 رن کی شراکت داری کی۔ اسٹارک نے 57 گیندوں پر 41 رن بنائے۔ آسٹریلیا نے 270/8 پر اننگز ڈکلیئر کی ۔

دن کے آغاز میں ہندوستان کی کوشش تھی کہ وہ آسٹریلیا کو چھوٹے اسکور تک محدود رکھے اور اسے بڑی برتری حاصل نہ کرنے دے۔ امیش یادو نے اپنے پہلے اسپیل میں مارنس لابوشین (126 گیندوں، 41 رن) کو سلپ میں کیچ کروا کر ہندوستان کو شاندار آغاز دلایا، حالانکہ اس کے بعد طویل عرصے تک کوئی وکٹ نہیں گرا۔

نصف ٹیم کے 124 رن پر پویلین لوٹنے کے بعد گرین اور کیری نے اننگز کو سنبھالا۔ گرین نے صبر کا مظاہرہ کیا جبکہ کیری نے موقع ملنے پر چوکا لگانے میں تاخیر نہیں کی۔ دونوں نے چھٹی وکٹ کے لیے قیمتی 43 رن جوڑے، جس سے آسٹریلیا کی برتری 300 رن سے آگے بڑھ گئی۔ جڈیجہ نے گرین کو آؤٹ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔

جب گرین کی وکٹ (95 گیندیں، 25 رنز) گری تو آسٹریلیا کا سکور 167 رن تھا۔ گرین ۔اسٹارک جوڑی نے لنچ تک مزید نقصان نہیں ہونے دیا اور آسٹریلیا کو 200 سے آگے لے گئے۔

پہلی اننگز میں نصف سنچری سے محروم کیری نے 82 گیندوں میں 50 رن کا ہندسہ چھو لیا۔ یہ کیری ہی تھے جنہوں نے 79ویں اوور میں جڈیجہ کو چوکا لگاکر آسٹریلیا کی برتری کو 400 رن سے آگے پہنچا دیا۔

اس بڑی برتری حاصل کرنے کے بعد اسٹارک نے بھی اپنے ہاتھ کھولے۔ انہوں نے 83ویں اوور میں محمد سمیع کو دو چوکے لگائے، حالانکہ سمیع نے اسی اوور میں ان کی اننگز کا خاتمہ کر دیا۔ نویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے کپتان پیٹ کمنز نے پانچ گیندوں میں پانچ رن بنائے اور آؤٹ ہوتے ہی اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کر دیا۔

ہندوستان کی جانب سے جڈیجہ نے تین جبکہ سمیع اور امیش نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ سراج نے ایک وکٹ حاصل کی۔

روہت شرما اور شبمن گل نے کرو یا مرو کی صورتحال میں ہدف کا تعاقب کرنے کے لیے کھل کر بلے بازی کی۔ روہت نے پہلے ہی اوور میں کمنس کو چوکا لگا کر کھاتہ کھولا، جب کہ گیل نے کمنز کو دو اووروں کے بعد دو چوکے لگائے۔ کپتان کمنز نے وکٹ کی تلاش میں گیند بائیں ہاتھ کے بولر مشل اسٹارک کے حوالے کی۔ روہت نے فائن لیگ پر چھکا لگا کر ان کا استقبال کیا۔ ہندوستان بغیر کوئی وکٹ کھوئے دوسرا سیشن ختم کرسکتا تھا لیکن بولینڈ نے سیشن کے آخری اوور میں شبھمن گل کو سلپ میں کیچ کرا دیا۔ گیل 19 گیندوں پر 18 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ روہت 22 رن بنانے کے بعد ناٹ آوٹ پویلین لوٹے۔

یواین آئی۔

Last Updated : Jun 10, 2023, 11:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.