ETV Bharat / sports

Wrestlers Protest برج بھوشن سچے ہیں تو نارکو ٹیسٹ کروائیں: پہلوان - دہلی پولیس کو دیئے گئے اپنے بیان

اولمپک تمغہ جیتنے والی ساکشی ملک نے بدھ کو ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں اپنی بے گناہی پر اتنا یقین ہے تو انہیں نارکو ٹیسٹ کرانا چاہئے۔

برج بھوشن سچے ہیں تو نارکو ٹیسٹ کروائیں: پہلوان

author img

By

Published : May 10, 2023, 8:00 PM IST

نئی دہلی:سات خواتین پہلوانوں نے تحقیقات کے دوران دہلی پولیس کو دیئے گئے اپنے بیان میں برج بھوشن پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا ہے۔ بدھ کو یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ساکشی نے کہاکہ میں ڈبلیوایف آئی صدر کو چیلنج کرتی ہوں کہ وہ ان کا نارکو ٹیسٹ کرائیں۔ ہم ٹیسٹ دینے کے لیے بھی تیار ہیں۔ سچ سامنے آئے، سب کو پتہ چلے کہ ملزم کون ہے اور کون نہیں۔

پہلوانوں نے یہ بھی کہا کہ اگر برج بھوشن کسی بھی ریسلنگ مقابلے کے انعقاد میں کوئی کردار ادا کرتے ہیں تو وہ اس کی مخالفت کریں گے۔ پہلوانوں نے پہلے منگل کو کہا تھا کہ وہ برج بھوشن کی ریاست اتر پردیش میں ریسلنگ کے کسی مقابلے یا کیمپ کا انعقاد منظور نہیں کرتے ہیں۔ ٹوکیو اولمپک میڈلسٹ بجرنگ پونیا نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام ایونٹس کا انعقاد انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) کمیٹی کے ذریعے کیا جائے۔ اگر ڈبلیو ایف آئی کے صدر کسی بھی طرح شامل ہوتے ہیں تو ہم اس کی مخالفت کریں گے۔

پہلوانوں نے برج بھوشن کے خلاف 'تفتیش کی سست رفتار' کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے جمعرات کو بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھنے کا بھی فیصلہ کیا۔ احتجاج کرنے والے پہلوان برج بھوشن کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں جن میں ایک نابالغ سمیت سات خواتین پہلوانوں کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی اور دھمکیاں دی گئیں۔دہلی پولیس نے 28 اپریل کو ڈبلیو ایف آئی کے صدر کے خلاف دو ایف آئی آر درج کی تھیں، حالانکہ انہیں ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

دریں اثنا، تین بار کامن ویلتھ گیمز میں سونے کا تمغہ جیتنے والی ونیش پھوگاٹ نے ملک کے نامور کاروباری رتن ٹاٹا کی توجہ ڈبلیو ایف آئی کی طرف مبذول کراتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کی طرف سے فیڈریشن کو دیا گیا عطیہ کھلاڑیوں تک نہیں پہنچ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:WFI Controversy پہلوانوں کے دھرنے کی وجوہات سے بے خبر گنگولی نے کہا، انہیں خود لڑنے دیں

ونیش نے کہاکہ میں رتن ٹاٹا جی سے درخواست کرتی ہوں کہ انہوں نے ملک میں کشتی کے فروغ، انفراسٹرکچر کی ترقی اور کھلاڑیوں کی مدد کے لیے فیڈریشن کو رقم دی ہے، انہیں دیکھنا چاہیے کہ یہ رقم کھلاڑیوں تک پہنچتی ہے یا نہیں۔ انہیں دیکھنا چاہیے کہ آیا وہ رقم صحیح جگہ پر خرچ ہوتی ہے یا نہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.