ETV Bharat / sports

بجرنگ پونیا اور سنگیتا فوگاٹ شادی - ٹوکیو اولمپک

ایشیائی اور بین الاقوامی سطح پر کشتی میں متعدد تمغے اپنے نام کرنے والی خاتون پہلوان سنگیتا فوگاٹ دنیا کے نمبر ایک پہلوان بجرنگ پونیا سے شادی کریں گی، ان کی شادی ٹوکیو اولمپک 2020 کے بعد ہوگی۔

بجرنگ پونیا اور سنگیتا فوگاٹ شادی
author img

By

Published : Aug 8, 2019, 5:39 PM IST

سنگیتا فوگاٹ کا شمار ملک کی بہترین خاتون پہلوانوں میں ہوتا ہے اور وہ 59 گلوگرام زمرے میں قومی چیمپیئن رہ چکی ہیں۔

دونوں پہلوانوں کے رشتے کو ان کے گھر والوں نے بھی منظوری دے دی ہے اور اطلاعات کے مطابق سنہ 2020 میں ہونے والے ٹوکیو اولمپک کے بعد دونوں رشتہ ازدواج سے منسلک ہو سکتے ہیں۔

بجرنگ پونیا
بجرنگ پونیا

اس بات کی تصدیق سنگیتا کے والد اور ارجن ایوارڈ یافتہ مہاویر فوگاٹ نے کی ہے۔

واضح رہے کہ سنگیتا کی بڑی بہن ببیتا فوگاٹ کا رشتہ بھی پہلوان ویویک سہاگ سے طئے ہوچکا ہے۔

بجرنگ فی الحال ٹوکیو اولمپک کی تیاریوں میں مصروف ہیں تو دوسری جانب سنگیتا فوگاٹ نیشنل کیمپ میں چوٹ سے ابھر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ جوڑی گزشتہ تین برسوں سےساتھ ہے، پھوگاٹ بہنیں سنہ 2017میں ہونے والے دولت مشترکہ کھیلوں میں ایک ساتھ میٹ پر اتریں تھیں۔

سنگیتا فوگاٹ
سنگیتا فوگاٹ

اس دوران مہاویر فوگاٹ نے سنگیتا اور بجرنگ کے رشتے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں خاندانوں کے درمیان بہتر رشتے ہیں اور میں بچوں کے لیے خوش ہوں اور ان کے جذبات کی قدر کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ان سے ہمیشہ کہا ہے کہ وہ اپنا شریک حیات خود منتخب کریں اور اب ان کی شادی سے متعلق فیصلہ ٹوکیو اولمپک کے بعد کیا جائےگا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.