ETV Bharat / sports

World Boxing Championships نیتو کے بعد سویٹی بورا نے دلایا بھارت کو دوسرا گولڈ - World Boxing Championships 2023

دہلی میں جاری ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں ہفتہ کا دن بھارت کے لیے اچھا رہا۔ نیتو کے طلائی تمغہ جیتنے کے بعد سویٹی بورا نے بھی 81 کلوگرام وزن کے زمرے میں طلائی تمغہ جیتا ہے۔ World Boxing Championships2023

Saweety Boora win gold medals
نیتو کے بعد سویٹی بورا نے دلایا بھارت کو دوسرا گولڈ
author img

By

Published : Mar 25, 2023, 10:18 PM IST

نئی دہلی: دہلی میں جاری ویمنز ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں بھارت کو دوسرا گولڈ میڈل ملا ہے۔ سویٹی بورا نے 81 کلوگرام وزن کے زمرے میں چین کی وانگ لینا کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیتاہے۔ سویٹی نے یہ میچ 4-3 کے فرق سے جیت لیا ہے۔ سویٹی پہلے راؤنڈ سے ہی چینی باکسر پر حاوی رہیں۔ اس نے پہلے راؤنڈ میں ہی چینی باکسر کے چہرے پر زور دار مکے لگائے اور پہلا راؤنڈ 3-2 سے جیت لیا۔

نو برس قبل سویٹی کو ورلڈ چمپئن شپ میں سلور میڈل سے مطمئن ہونا پڑا تھا۔ اب سونے کا تمغہ جیت کر انہوں نے اپنے آپ کو ثابت کیا ہے۔ اس بار 30 سالہ سویٹی نے گولڈ میڈل جیتنے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں لگا دیں اور 2018 کی عالمی چیمپئن وانگ لینا کو اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دیا۔ سنہ 2014 میں جنوبی کوریا میں کھیلے گئے ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل میں سویٹی بورا کو چین کی یانگ شیاؤلی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اب انہوں نے چین کی باکسر کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔

بتادیں کہ سویٹی بورا کا تعلق ریاست ہریانہ کے ضلع حصار سے ہے۔ وہ 10 جنوری 1993 کو ایک کسان خاندان میں پیدا ہوئی۔ باکسنگ سے قبل سویٹی بورا ریاستی سطح کی کبڈی کھلاڑی رہ چکی ہیں۔سنہ 2009 میں اپنے والد کی نصیحت کے بعد سویٹی نے باکسنگ میں اپنا کیریئر بنانے کا فیصلہ کیا۔ سویٹی بورا کے والد قومی سطح کے باسکٹ بال کھلاڑی رہ چکے ہیں۔ سویٹی نے ہریانہ میں ہی باکسنگ کی تربیت حاصل کی ہے۔ گزشتہ نومبر میں اردن میں منعقدہ ایشین باکسنگ چیمپئن شپ میں 81 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں کھیلتے ہوئے سویٹی بورا نے قازقستان کی باکسر کو 5-0 سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا۔

واضح رہے کہ ہفتہ کے روز بھارت باکسنگ کے لیے ایک تاریخی دن رہا۔ بھارت کی نوجوان باکسر نیتو گھانگھاس نے 48 کلوگرام زمرے کے فائنل میچ میں منگولیا کی لوٹسیخان اٹلانٹسیٹگ کو 5-0 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔ اس کے بعد بھارت کی تجربہ کار باکسر سویٹی بورا نے چین کی وانگ لینا کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا۔ دو دیگر بھارتی باکسرز نکہت زرین اور لولینا بورگوہین کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔ بھارت کے 125 کروڑ عوام کو ان دونوں سے گولڈ میڈل جیتنے کی امیدیں ہیں۔ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ یہ دونوں اسٹار باکسر گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.