بی ڈبلیو ایف جونیئر رینکنگ میں دنیا کی نمبر 1 رینک حاصل کرنے والی پہلی بھارتی جونیئر بیڈمنٹن کھلاڑی تسنیم میر اولمپک گیمز میں حصہ لینے کے لیے پر عزم ہیں۔ BWF Junior Ranking
گجرات سے تعلق رکھنے والی 16 سالہ تسنیم میر نے کہا ہے کہ 'ان کی واحد توجہ سینئر سطح پر عمدہ کارکردگی پیش کرنا ہے۔' Tasnim Mir from Gujarat
انہوں نے کہا کہ 'بی ڈبلیو ایف جونیئر رینکنگ میں نمبر ایک پوزیشن سے میرے حوصلے کو پرواز ملی ہے اور میں اس مستقل مزاجی کو سینیئر کیٹیگری میں بھی لے جانا چاہتی ہوں تاکہ اولمپک میں بھارت کی نمائندگی کر سکوں۔' Tasnim Mir tops BWF Junior Rankings
تسنیم میر نے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا Sports Authority of India کے ذریعہ فراہم کردہ ورچوئل میڈیا انٹریکشن میں کہا کہ 'میں سینیئر ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے کے لیے پر عزم ہوں کیونکہ بہتر کھیل سے ہی اولمپک میں حصہ لینے کی راہ ہموار ہو سکے گی۔'
تسنیم میر نے بی ڈبلیو ایف جونیئر ٹورنامنٹس میں تین خطابات جیتے ہیں۔ وہ گزشتہ چار برسوں سے گوہاٹی میں انڈونیشیا کے کوچ ایڈون ایریون سے تربیت حاصل کر رہی ہیں۔ تسنیم میر نے کہا کہ 'ایڈون انتہائی تجربہ کار کوچ ہیں۔ ان کی تربیت میں میرا کھیل بہتر ہوا ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: Tasnim Mir World Number One: سائنا نہوال اور پی وی سندھو جو نہیں کرسکیں وہ تسنیم میر نے کر دکھایا
تسنیم میر نے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے گوپی چند اکیڈمی میں دو سال تک تربیت حاصل کی، وہ اپنے والد عرفان میر کی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے انہیں بھر پور موقع فراہم کیا۔
تسنیم کا کہنا کے کہ جب میں 7 سال کی تھی تب سے وہ مجھے اسٹیڈیم لے جاتے تھے۔ مجھے اس کھیل سے پیار ہو گیا اور میں نے باقاعدہ مشق شروع کر دی۔ اس کے بعد میں نے ریاستی سطح کے ٹورنامنٹس میں حصہ لیا۔ میں نے کبھی کوئی اور کھیل کھیلنے کا نہیں سوچا۔ اپنے والد سے متاثر ہو کر ہی میں نے یہ کھیل شروع کیا وہی میرے آئیڈیل بھی ہیں۔
تسنیم میر کہا کہ 'بھارت میں اس وقت بہت سے اچھے کھلاڑی ہیں اور میں جانتی ہوں کہ مجھ پر تھوڑا دباؤ اور ذمہ داری ہے کیونکہ قوم کو مجھ سے توقعات ہوں گے۔ تاہم میں خود کو بہتر بنانے اور بہتر کرنے کی کوشش کر رہی ہوں۔'