ورلڈ آرچری کے سکریٹری ٹام ڈی ایلن نے بتایا کہ بھارتی تیر اندازی یونین کے انتخابات میں مسلسل تاخیر کی وجہ سے اسے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
عالمی تنظیم نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں معطلی کی معلومات دی۔
عالمی تیر اندازی بورڈ نے بھارتی یونین کو منتخب کرنے کے لیے جولائی اخیر تک کی مہلت دی تھی لیکن اس پر بھارت نے کوئی بھی فیصلہ نہیں لیا نتيجتاً ورلڈ آرچرٰ نے بھارت کو معطل کرنے کا فیصلہ لیا۔
اگرچہ بھارتی کھلاڑیوں کو 19 اگست تا 25 اگست کے درمیان ہونے والی عالمی تیر اندازی یوتھ چییمپیئن شپ میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی ہے۔
ورلڈ آرچری کے سیکرٹری ٹام ڈی ایلن نے کہا کہ بھارتی تیر اندازی یونین کو لے کر جون میں لئے گئے فیصلے کو ورلڈ آرچری لاگو کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ معطلی کے بعد بھارتی کھلاڑی میڈرڈ مین ہونے والے یوتھ چیمپیئن شپ میں حصہ لیں گے جو بھارتی کھلاڑیوں کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔
ٹام کے مطابق اب ہم انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) اور بھارتی حکومت کے ساتھ مل کر ایک کمیٹی قائم کرنے کی کوشش کریں گے جس میں تمام فریقین کے نمائندے ہوں گے اور وہ فوری مسائل پر کام کریں گے۔