ETV Bharat / sports

Worker Deaths for Fifa World Cup قطر نے فیفا کی تیاروں میں سینکڑوں مزدوروں کی موت کی تصدیق

سپریم کمیٹی برائے ڈیلیوری اینڈ لیگیسی کے سکریٹری جنرل حسن التھوادی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ فیفا ورلڈ کپ کی تیاروں کے دوران ہلاک ہونے والے مزدوروں کی صحیح تعداد اب تک واضح نہیں ہے، جب کہ انہوں نے 400 اور 500 مزدوروں کی ہلاکت کی بات کی تصدیق کی ہے۔ Qatar official confirms 400-500 worker deaths

author img

By

Published : Nov 30, 2022, 1:23 PM IST

Worker deaths for Fifa world cup between 400 and 500: Qatar
طر نے فیفا کی تیاروں میں سینکڑوں مزدوروں کی موت کی تصدیق

دوحہ: ایک اعلیٰ قطری عہدیدار نے پہلی بار ورلڈ کپ کی تیاریوں میں ہلاک ہونے والے مزدوروں کی تعداد بتائی ہے۔ قطری عہدیدار کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کی تیاریوں میں تقریباً 400 سے 500 مزدور ہلاک ہوئے ہیں۔ قطر کی ڈیلیوری اینڈ لیگیسی کے سیکرٹری جنرل حسن التھوادی نے یہ اعداد و شمار ایک انٹریو میں بتائے۔ Qatar official confirms 400-500 worker deaths

انہوں نے کہا کہ میرے پاس صحیح تعداد نہیں ہے۔ یہ ایسی بات ہے جس پر بحث ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک موت بھی بہت زیادہ ہے۔ ہر برس سائٹس پر صحت اور حفاظت کے معیارات بہتر ہو رہے ہیں۔ کم از کم ہماری سائٹس پر، ورلڈ کپ سائٹس پر جن کے لیے ہم ذمہ دار ہیں۔ ورلڈ کپ سائٹس پر کام کرنے والے مزدوروں کے لیے ٹریڈ یونینز ہیں۔'

انٹرویو کے بعد وکالت گروپ فیئر اسکوائر کے نکولس میک گیہن نے حسن التھوادی کے تبصروں پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہاجر مزدوروں کی ہلاکتوں کے معاملے پر قطر ناقابل معافی ہے۔ نکولس میک گیہن نے کہا کہ ہمیں میڈیا انٹرویوز کے ذریعے اعلان کردہ مبہم اعداد و شمار کی نہیں، مناسب ڈیٹا اور مکمل تفتیش کی ضرورت ہے۔ فیفا اور قطر کے پاس اب بھی بہت سے سوالات کے جوابات ہیں۔ کم از کم یہ لوگ کہاں، کب اور کیسے مارے گئے اور ان کے اہل خانہ کو معاوضہ ملا یا نہیں'۔

اعلیٰ کمیٹی نے ہمیشہ کہا ہے کہ سنہ 2014 میں ٹورنامنٹ کے لیے تعمیر شروع ہونے کے بعد سے ورلڈ کپ کے اسٹیڈیموں میں صرف 40 مہاجر مزدور ہی ہلاک ہوئے ہیں۔ ان میں سے تین کام کے دوران اور 37 دیگر وجوہات کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ قطر کی حکومت کے مطابق سنہ 2010 سے 2019 کے درمیان ملک میں کل 15,021 مہاجر مزدور ہلاک ہوئے۔ دی گارڈین کی رپورٹ میں کہا گیا کہ جب سے قطر کو فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی ملی ہے، سنہ 2021 تک 6500 سے زائد مہاجر مزدور ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ سبھی بھارت، پاکستان، نیپال، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے باشندے تھے۔

غور طلب ہے کہ سنہ 2011 میں ہی قطر نے دنیا کی میزبانی کا حق حاصل کیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے اقتصادی اور سماجی انصاف کے سربراہ سٹیو کاک برن نے کہا کہ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے دوران ہلاک ہونے والے مزدوروں کی تعداد کے بارے میں جاری بحث اس حقیقت کو اجاگر کرتی ہے کہ سوگوار خاندان اب بھی سچ اور انصاف کے منتظر ہیں۔ گذشتہ ایک دہائی کے دوران، ہزاروں مزدور تابوتوں میں گھر لوٹ چکے ہیں، جن کے پیاروں کو کوئی وضاحت نہیں دی گئی۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.