ETV Bharat / sports

Women's World Boxing Championships نیتو گھنگھاس عالمی چیمپئن بنیں، ویمنز ورلڈ باکسنگ چمپین میں گولڈ میڈل جیتا

بھارت کی ابھرتی ہوئی باکسر نیتو گھانگھاس عالمی چیمپئن بن گئی۔ نیتو نے ویمنز ورلڈ باکسنگ چمپئن شپ میں منگولیا کی لوتسیخان کو 5-0 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔ Women's World Boxing Championships

Women's World Boxing Championships 2023: Nitu Ghanghas wins first gold for India with unanimous decision
نیتو گھنگھاس عالمی چیمپئن بنیں
author img

By

Published : Mar 25, 2023, 7:52 PM IST

نئی دہلی: بھارت کی نوجوان اسٹار باکسر نیتو گھنگھاس نے تاریخ رقم کردی ہے۔ نیتو نے نئی دہلی کے اندرا گاندھی اسپورٹس کمپلیکس میں ہفتہ کے روز کھیلے گئے ویمنز ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ کا فائنل میچ جیت لیا ہے۔ 45-48 وزن کے زمرے میں کھیلتے ہوئے نیتو نے اس چمپئن شپ میں بھارت کو پہلا گولڈ میڈل ڈلایا ہے۔ نیتو گھانگھاس نے فائنل میچ میں منگولیا کی لوتسیخان اٹلانٹسیٹگ کو 5-0 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔

نیتو گھنگھاس پہلی بار عالمی چیمپئن بنی ہیں۔ نیتو نے فائنل میچ میں زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے میچ کے آغاز سے ہی اپنے حریف منگولیا پر دباؤ بنائے رکھا اور یکطرفہ مقابلے میں 5-0 سے کامیابی حاصل کر کے طلائی تمغہ جیتا۔ بتا دیں کہ نیتو کافی عرصے سے اچھا پرفارم کر رہی تھیں۔ نیتو دنیا کی عظیم باکسر ایم سی میری کوم کو شکست دے کر توجہ کا مرکز بنیں۔ نیتو کو آئی بی اے خواتین کی عالمی باکسنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل کی دعویدار بھی سمجھا جا رہا تھا۔

نیتو گھنگھاس نے اپنے باکسنگ کیریئر کا آغاز سنہ 2012 میں کیا۔ نیتو نے 2022 کے دولت مشترکہ کھیلوں میں سونے کا تمغہ جیتا تھا، اور اب اس نے ویمنز ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیت کر پورے بھارتیوں کا سر فخر سے اونچا کردیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ چار بھارتی باکسنگ کھلاڑی نکہت زرین، لولینا بورگوہین، نیتو گھنگھاس اور سویٹی بورا نے اپنے اپنے ویٹ کے زمرے میں ویمنز ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ نیتو گھنگھاس نے ہفتہ کو کھیلے گئے فائنل میچ میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔ آج سویٹی بورا بھی اپنے فائنل میچ میں رنگ میں اتریں گی۔ ان کا میچ بھارت وقت کے مطابق 7:45 پر شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.