پورٹ آف اسپین: ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ براتھویٹ نے جمعرات کو ہندوستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لیکن ان کا یہ فیصلہ درست ثابت نہیں ہوا۔ ٹیم انڈیا کے دونوں سلامی بلے بازوں نے شاندار آغازدیا۔روہت شرما اور یشسوی جیسوال نے نصف سنچری مکمل کر لی۔
براتھویٹ نے ٹاس کے بعد کہاکہ "ہم پہلے بولنگ کریں گے۔ شینن گیبریل واپس ٹیم میں آ گئے ہیں۔ پچ پر تھوڑی نمی ہے۔ کرک میکنزی آج اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں، وہ میدان میں اترنے کے لیے تیار اور بے چین ہیں۔"
انہوں نے کہا کہ "بالنگ کے لحاظ سے ہم اچھے تھے (پچھلے میچ میں) پہلا میچ ختم ہو چکا ہے، ہمیں اگلے چیلنج کے لیے ذہنی طور پر تیار رہنا ہوگا۔ ہم نے کچھ بات چیت کی، ہمیں خود پر اعتماد ہوا۔ حالیہ دنوں ہم ہندوستان کے خلاف جیت حاصل نہیں کرسکے ہیں اور اسے بدلنے کی کوشش کررہے ہیں۔‘‘
ہندوستانی کپتان روہت شرما نے کہاکہ "ہم پہلے بلے بازی کرنا چاہتے تھے، اچھی بات ہے کہ دھوپ بھی ہے۔ پچ سست ہو جائے گی۔ شاردول ٹھاکر فٹ نہیں ہیں۔ مکیش کمار آج اپنا ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے سخت محنت کی۔"
روہت نے ہندوستان اور ونڈیز کے درمیان 100 ویں ٹیسٹ پر کہاکہ "بہت سی یادیں ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ دیکھنا ہمیشہ ہی دلچسپ ہوتا ہے، دورہ ہمیشہ مشکل رہا ہے، آپ کو سخت محنت کرنی پڑی ہے۔ آخری میچ میں بھی اس کے علاوہ ہمیں خاص طور پر بلے بازوں کو سخت محنت کرنی پڑی۔ امید ہے کہ ہمیں وہی نتیجہ ملے گا جس کی ہم توقع کرتے ہیں۔"
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میں 4 وکٹوں سے شکست دے دی
ویسٹ انڈیز الیون: کریگ براتھویٹ (کپتان)، تیجنارائن چندرپال، کرک میکنزی، جرمین بلیک ووڈ، ایلک اتھاناز، جوشوا ڈا سلوا (وکٹ کیپر)، جیسن ہولڈر، الزاری جوزف، کیمار روچ، جومل واریکن، شینن گیبریل۔
انڈیا الیون: یشسوی جیسوال، روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، اجنکیا رہانے، رویندرا جڈیجہ، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون، جے دیو انادکت، مکیش کمار، محمد سراج۔ یواین آئی۔