آل انگلینڈ لان ٹینس کلب AELTC نے ومبلیڈن گرینڈ سلیم ایونٹ کے لیے 4.35 کروڑ پاونڈ کی ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔Wimbledon Announces Record Prize Money
سال 2021 کے مقابلے میں 2022 میں ٹینس مقابلوں کی انعامی رقم میں 11.1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ گھاس پر ہونے والا سب سے پرانا ٹینس ٹورنامنٹ 27 جون سے 10 جولائی کے درمیان ہونے والا ہے۔ تین برسوں میں پہلی بار پوری صلاحیت کے ساتھ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ٹورنامنٹ کے لیے مختص انعامی رقم میں سے مردوں اور خواتین کے مقابلوں کے فاتحین کوبیس بیس لاکھ پاؤنڈ دیے جائیں گے۔
2020 میں چیمپئن شپ کی منسوخی کے بعد اس سال مقابلے میں براہ راست داخلے کے لیے کوالیفائی کرنے والے کھلاڑیوں کو انعامی رقم کے عوض مجموعی طور پر ایک کروڑ پاونڈ ادا کیے گئے۔ کوالیفائنگ کمپیٹیشن پرائز منی فنڈ میں 2021 کے مقابلے میں 26 فیصد اور 2019 کے مقابلے میں 48.1 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ پہلے راؤنڈ میں حصہ لینے والے مین ڈرا سنگلز کھلاڑی پچاس ہزار پاونڈ کے لئے کھیلیں گے۔
وہیل چیئر اور کواڈ وہیل چیئر ایونٹس کے لیے کل انعامی رقم میں 2021 کے مقابلے میں 19.8 فیصد اور 2019 کے مقابلے میں 40.1 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 2021 میں ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز کی انعامی رقم میں بالترتیب 9.6 اور 17.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Sahaja Yamahapalli: بھارت کی اُبھرتی ٹینس اسٹار سہجا یماہاپلی
یو این آئی