ETV Bharat / sports

Sania Mirza Entered in QF of Wimbledon: ثانیہ مرزا ومبلڈن مکسڈ ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچیں

author img

By

Published : Jul 4, 2022, 1:04 PM IST

ثانیہ مرزا اور ان کے کروشین پارٹنر پیویک ومبلڈن 2022 کے راؤنڈ آف 16 کے میچ میں واک اوور ملا جس کے بعد یہ جوڑی مکسڈ ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ ثانیہ اور ان کے پارٹنر پیویک کا مقابلہ اب کوارٹر فائنل میں آسٹریلیائی-کینیڈین جوڑی جان پیئرس اور گیبریلا ڈابروسکی یا برازیل کے برونو سواریز اور بیٹریز ہدد میا سے ہوگا۔ Wimbledon 2022

wimbledon mixed doubles
بھارت کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا

لندن: بھارت کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کے کروشین پارٹنر میٹ پیویک اتوار کو اپنے راؤنڈ آف 16 کے میچ میں واک اوور حاصل کرنے کے بعد ومبلڈن 2022 مکسڈ ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ ثانیہ اور پیویک (جو ٹوکیو 2020 مینز ڈبلز چیمپئنز کا حصہ رہ چکے ہیں) کو پری کوارٹر میں ایوان ڈوڈیگ اور لتیشا چان کا سامنا کرنا تھا۔ کوارٹر فائنل میں اب ان کا مقابلہ آسٹریلیائی-کینیڈین جوڑی جان پیئرس اور گیبریلا ڈابروسکی یا برازیل کے برونو سواریز اور بیٹریز ہدد میا سے ہوگا۔ Wimbledon Mixed Doubles

ثانیہ مرزا اور پیویک نے پہلے راؤنڈ میں اسپین کے ڈیوڈ ویگا ہرنانڈیز اور جارجیا کی نیٹیلا جالمیڈزے کو 6-4، 3-6، 7-6(3) سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل 35 سالہ ٹینس اسٹار کو خواتین کے سنگلز کے ابتدائی راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ومبلڈن میں ثانیہ کی یہ آخری شرکت ہے،کیونکہ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ 2022 بطور پیشہ ور ٹینس کھلاڑی ان کا آخری سیزن ہوگا۔ خواتین کے ڈبلز میں وہ ابتدائی راؤنڈ میں چیک جمہوریہ کی ساتھی لوسی ہراڈیکا سے ہار گئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.