سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے سینٹر کورٹ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں دو سیٹ ہارنے کے بعد واپسی کرتے ہوئے سینار کو تین گھنٹے 35 منٹ میں 5-7، 2-6، 6-3، 6-2، 6-2 سے شکست دی اور سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ جوکووچ نے میچ کے بعد کہا کہ 'جینک کو اس زبردست فائٹ کے لیے بہت بہت مبارک ہو۔ وہ اپنی عمر کے لحاظ سے بہت سمجھدار ہیں۔ ان کے پاس ابھی بھی کافی وقت ہے۔ پہلے دو سیٹ میں 0-2 سے پیچھے رہنے والے جوکووچ نے کہا کہ 'پہلے دو سیٹ اور آخری تین سیٹ دو مختلف میچوں کے تھے، وہ پہلے دو سیٹس میں مجھ سے بہتر تھے لیکن دوسرے سیٹ کے اختتام پر میں نے فطری کھیل کھیلا اور اپنے حوصلے کو بڑھانے کے لیے خود سے بات کی اور اپنی توجہ دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کی۔ Wimbledon Tennis Tournament
واضح رہے کہ یہ ساتواں موقع تھا جب سربیا کے نوواک جوکووچ نے پہلے دو سیٹس میں پیچھے رہنے کے بعد کوئی میچ جیتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ تیسرے سیٹ میں ابتدائی پوائنٹ حاصل کرنے کے بعد میں نے دیکھا کہ نجینک کے کھیل میں تھوڑا سا شبہ پیدا ہو رہا ہے میرے پاس ان کورٹس پر کھیلنے اور دباؤ کو برداشت کرنے کا کئی برس کا تجربہ ہے۔ Djokovic Becomes 1st Man in Open Era to Reach at Least 11 Semifinals in 3 Grand Slams