بھارت کے گروراج پجاری نے ہفتہ کو 61 کلوگرام ویٹ لفٹنگ میں کانسے کا تمغہ جیت کر ملک کو 2022 کے دولت مشترکہ کھیلوں میں دوسرا تمغہ دلایا۔ گولڈ کوسٹ 2018 کے چاندی کا تمغہ جیتنے والے گروراج نے اسنیچ میں 118 کلوگرام اٹھانے کے بعد کلین اینڈ جرک میں اپنی زندگی کی بہترین کارکردگی پیش کرتے ہوئے 269 کلوگرام کے مجموعی اسکور کے ساتھ 151 کلوگرام کے نشان کو چھو لیا۔ India Won 2nd Medal in Commonwealth 2022
-
CWG 2022: Indian weightlifter Gururaja Poojary wins bronze medal in Men's 61 kg final
— ANI Digital (@ani_digital) July 30, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Read @ANI Story | https://t.co/nH6x52zFN2#GururajaPoojary #CWG2022India #weightlifting #CWG22 pic.twitter.com/XhO2QPFsfv
">CWG 2022: Indian weightlifter Gururaja Poojary wins bronze medal in Men's 61 kg final
— ANI Digital (@ani_digital) July 30, 2022
Read @ANI Story | https://t.co/nH6x52zFN2#GururajaPoojary #CWG2022India #weightlifting #CWG22 pic.twitter.com/XhO2QPFsfvCWG 2022: Indian weightlifter Gururaja Poojary wins bronze medal in Men's 61 kg final
— ANI Digital (@ani_digital) July 30, 2022
Read @ANI Story | https://t.co/nH6x52zFN2#GururajaPoojary #CWG2022India #weightlifting #CWG22 pic.twitter.com/XhO2QPFsfv
بھارتی ویٹ لفٹر اپنی دوسری کوشش میں 148 کلوگرام وزن اٹھا کر کینیڈا کے یوری سمارڈ (268 کل) سے پیچھے تھے لیکن اپنی تیسری کوشش میں انہوں نے 151 کلو گرام اٹھا کر تمغہ یقینی بنایا۔ ملائیشیا کے ازنیل بن بدین محمد نے کُل 285 کلو گرام وزن اٹھا کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔ کلین اینڈ جرک میں بیسٹ 158 کلوگرام وزن اٹھانے والے ازنیل بن بدین محمد نے اسنیچ راؤنڈ میں 127 کلوگرام وزن اٹھا کر کامن ویلتھ گیمز کا نیا ریکارڈ بنایا۔ پاپوا نیوگنی کی موریا بارو 273 کلوگرام کے مجموعی اسکور کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا۔