بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان میتھالی راج نے 2022 کے آئی سی سی خواتین کرکٹ ورلڈ کپ ICC Women's World Cup میں روایتی حریف پاکستان کے خلاف ماؤنٹ ماؤنگنائی Mount Maunganui کے بے اوول میں ہونے والے میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ہفتہ کےروز ورچوئل پریس کانفرنس میں پاکستان کو ایک اچھی ٹیم قرار دیتے ہوئے بھارت کی کپتان میتھالی راج نے کہا، ' بھارت کسی ٹیم کو ہلکے میں نہیں لے گا۔ ایک ٹیم کے طور پر ہم مہم شروع کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ ہم یہ نہیں دیکھ رہے کہ یہ وہی پاکستان ہے جس کے خلاف ہم کھیل رہے ہیں۔ ہم ایک ایسی ٹیم کو دیکھ رہے ہیں جو اچھی طرح سے تیار ہے۔ ہمیں اپنی پوری کوشش کرنے اور رفتار بڑھانے کی ضرورت ہے، ہم پہلے میچ کو اسی طرح دیکھتے ہیں۔'
متھالی نے کہا، 'پاکستان بھی ایک اچھی ٹیم ہے، اس نے بھی ہماری طرح سخت تیاری کی ہے۔ کسی بھی ٹیم کو کمزور نہیں سمجھنا چاہیے، اس لیے ہم اپنے کھیل کو بہت شدت کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ اسی گراؤنڈ پر ہے جہاں جمعہ کے روز میزبان نیوزی لینڈ کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں صرف تین رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ٹیم نے ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ کو فالو کیا، تو کپتان نے کہا، ’’ٹورنامنٹ شروع کرنے کے لیے یہ ایک زبردست افتتاحی میچ تھا۔ میچ کافی دلچسپ نکلا اور ہم سب اسے ٹیلی ویژن پر دیکھ رہے تھے۔ ہمیں کچھ اندازہ تھا کہ میدان میں کیا صورتحال ہے اور ہم نے اس کے مطابق تیاری کی ہے۔
ہندوستان کی کپتان نے کہا کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وکٹیں بلے بازوں کے لیے مددگار ہیں۔ 250 ایک اسکور ہے جسے ہر ٹیم دیکھ رہی ہے۔ یہ بھی ضروری ہے کہ بلے باز کو اننگز کے دوران محتاط رہنا چاہیے جب وکٹیں سست ہوں کیونکہ نئے بلے باز کے لیے سیدھا جا کر رنز بنانا آسان نہیں ہوتا۔ ہمیں ٹورنامنٹ میں کلین سلیٹ کے ساتھ جانے کی ضرورت ہے اور ہم نے ہمیشہ یقین کیا ہے کہ ہم اسے حالات کے مطابق بدل سکتے ہیں۔ لمبے ٹورنامنٹس میں موجود رہنا اور میدان میں چوکس رہنا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: India vs Sri Lanka 1st Test: جڈیجہ کی شاندار بلے بازی، بھارت کی پوزیشن مضبوط
قابل ذکر ہے کہ پریکٹس میچوں میں آل راؤنڈر دپتی شرما نے تیسرے نمبر پر بلے بازی کی تھی۔ اس کے بعد متھالی اور ہرمن پریت کور بالترتیب چار اور پانچ پر بلے بازی کے لیے آئی تھیں۔ متالی نے زور دے کر کہا کہ دپتی نے کبھی بھی لائن اپ میں اپنے کردار کے بارے میں شکایت نہیں کی ، لیکن انہوں نے یہ واضح کیا کہ ٹیم کو اس ٹورنامنٹ میں دپتی کی ایک مکمل آل راونڈر کے طورپر ضرورت ہے۔ میتھالی نے کہا، ’’ہم نے انہیں جو بھی کردار دیا ہے، وہ ہمیشہ اچھی رہی ہیں، کبھی شکایت نہیں کی۔ وہ ایک بہت اہم لنک ہے۔ ہم نے اسے کچھ سالوں سے ٹاپ پر استعمال نہیں کیا ہے، لیکن اس ٹورنامنٹ میں ہم اسے ایک مکمل آل راؤنڈر کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔