ETV Bharat / sports

We Need Support and Blessed from Our Spectator: چمپیئن بننے کے لئے حمایت کے ساتھ دعاؤں کی بھی ضرورت، شیخ فیاض - We Need Support and Blessed from Our Spectator

محمڈن اسپورٹنگ فٹبال ٹیم کے کپتان شیخ فیاض نے کہا کہ ہمارے پاس آئی لیگ کا خطاب جیت کر تاریخ رقم کرنے کا سنہرا موقع ہے. اس کے لئے شیدائیوں کی حمایت کے ساتھ ساتھ دعاؤں کی بھی ضرورت ہے. We Need Support and Blessed from Our Spectator

We Need Support and Blessed from Our Spectator: چمپیئن بننے کے لئے حمایت کے ساتھ دعاؤں کی بھی ضرورت، شیخ فیاض

author img

By

Published : Apr 23, 2022, 9:42 AM IST

مغربی بنگال میں آئی لیگ 22-2021 چمپئن شپ جاری ہے. پہلے راؤنڈ ختم ہو چکا ہے جس میں گوکلم کیرالہ ایف سی 30 پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ محمڈن اسپورٹنگ 26 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے. We Need Support and Blessed from Our Spectator۔ رواں ہفتہ 23 اپریل سے ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کا آغاز ہوگا. دونوں ٹیموں کے درمیان آئی لیگ 22-2021 خطاب پر قبضہ کرنے کی اعصاب شکن مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے. 2021–22 I-League

چمپیئن بننے کے لئے حمایت کے ساتھ دعاؤں کی بھی ضرورت، شیخ فیاض

محمڈن اسپورٹنگ فٹبال ٹیم کے کپتان شیخ فیاض نے کہا کہ ہمارے پاس آئی لیگ کا خطاب جیت کر تاریخ رقم کرنے کا سنہرا موقع ہے. اس کے لئے شیدائیوں کی حمایت کے ساتھ ساتھ دعاؤں کی بھی ضرورت ہے. سیاہ سفید جرسی والی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ کے کپتان شیخ فیاض نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں ہماری کارکردگی توقع کے مطابق رہی. دوسرے راؤنڈ میں بھی سابقہ کارکردگی دوہرانے کی کوشش کریں گے.

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم مضبوط اور متوازن ہے جو کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے. انشاءاللہ ہم ضرور کامیاب ہوں گے. ان کا کہنا ہے کہ دوسرے راؤنڈ کے مقابلے شروع ہونے سے پہلے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ اسٹیڈیموں میں شیدائیوں کے داخلے کی اجازت دی گئی ہے. اس سے ہمیں فائدہ ہو گا. شیخ فیاض کے مطابق ہماری ٹیم اچھی ہے. چمپین بن سکتی ہے لیکن اس کے لئے ہمیں شیدائیوں کی حمایت کے ساتھ ساتھ دعاؤں کی بھی ضرورت پڑے گی.

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ بھارتی فٹبال کی تاریخ میں محمڈن اسپورٹنگ واحد فٹبال کلب ہے جس کے پاس ریکارڈ تعداد میں شیدائی موجود ہیں. واضح رہے کہ لیگ 22-2021 چمپئن شپ جاری ہے. پہلے راؤنڈ ختم ہو چکا ہے جس میں گوکلم کیرالہ ایف سی 30 پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے جب کہ محمڈن اسپورٹنگ 26 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.