ETV Bharat / sports

ونیش فوگاٹ ٹوکیو اولمپک کے لیے کوالیفائی

author img

By

Published : Sep 18, 2019, 11:53 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 3:44 AM IST

دولت مشترکہ اور ایشیائی کھیلوں کی طلائی تمغہ فاتح خاتون پہلوان ونیش فوگاٹ نے عالمی کشتی چیمپیئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 53 کلوگرام وزن کے زمرے میں کانسہ کا تمغہ جیتنے کے ساتھ ہی ٹوکیو اولمپک 2020 کا ٹکٹ حاصل کر لیا ہے۔

ونیش فوگاٹ

ونیش فوگاٹ نے جیت کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں گزشتہ کئی برسوں سے مسلسل کوشش کر رہی تھی اور مجھے خوشی ہے کہ میں اس بار نہ صرف تمغہ جیتنے میں کامیاب رہی بلکہ میں نے اپنے ملک کو کشتی میں ٹوکیو اولمپک کا پہلا کوٹہ بھی دلا دیا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

انہوں نے کہا کہ یہ میرے لئے انتہائی فخر اور خوشی کا لمحہ ہے، میرے لیے یہ بہت بڑا تمغہ ہے اور اب میرا اگلا ہدف ٹوکیو اولمپکس میں ملک کے لئے تمغہ جیتنا ہوگا۔

ونیش نے خواتین کے 53 کلوگرام کے زمرے کے کانسہ مقابلے میں یونان کی ماریا پريولارکی کو شکست دے کر کانسہ کا تمغہ جیتا جو ان کا عالمی چیمپیئن شپ میں پہلا تمغہ ہے۔

اس طرح ونیش عالمی چیمپیئن شپ میں تمغہ جیتنے والی چوتھی بھارتی خاتون پہلوان بن گئی ہیں۔

انہوں نے اس کے ساتھ ہی ملک کو ٹوکیو اولمپکس کا پہلا کوٹہ بھی دلایا ہے، بھارت کا اس چیمپیئن شپ میں یہ پہلا تمغہ بھی ہے۔

ونیش نے پہلے راؤنڈ میں یوکرین کی یولیا کھاولاذی بلاہنيا کو 0-5 سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کیا تھا اور دوسرے راؤنڈ میں عالمی چاندی کا تمغہ فاتح امریکہ کی سارا کو 2-8 سے شکست دے کر کانسے کے تمغے کے مقابلے کے لیے کوالیفائی کیا جہاں انہوں نے یونانی پہلوان کو شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 1, 2019, 3:44 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.