نیویارک: تھرڈ سیڈ میدویدیف نے ہم وطن آندرے روبلیو کو سیدھے سیٹس میں 6-4,6-3,6-4 سے ہرا کر چوتھی بار یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی جب کہ دوسری جانب الکاریز نے الیگزینڈر زویریو جونیئر کو 6-3,6-2,6-4سے شکست دے کر آخری چار میں اپنی جگہ پکی کی۔
میچ کے بعد، الکاریز نے کہا، ”پچھلے سال میں کسی گرینڈ سلیم کے اپنے پہلے سیمی فائنل کا سامنا کر رہا تھا۔ اب میں اپنے چوتھے میچ کا سامنا کر رہاہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ میں بالکل مختلف کھلاڑی ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ میں زیادہ پختہ ہو گیا ہوں۔ میں اس قسم کے دباؤ سے بہتر طریقے سے نمٹتا ہوں۔“
الکا ریز نے زیویروکے خلاف چار میں سے چارمیں بہترین مظاہرہ کیااور ہر ایک کو اپنے حق میں بدل دیا۔ انہوں نے اپنے خلاف تمام پانچوں بریک پوائنٹس بھی بچائے۔
اسپینش کھلاڑی نے کہا ”جب میں بریک پوائنٹس کا سامنا کر رہا ہوتاہوں تو میں اس کے بارے میں نہ سوچنے کی کوشش کرتا ہوں۔ میں اسے ایک عمومی نقطہ کے طور پر سوچنے کی کوشش کرتا ہوں۔ اگر میں واپسی کر سکتا ہوں، تو میں ایسا کرتا ہوں۔ اگر میں دوسری گیند پر نیٹ تک پہنچ سکتا ہوں تو میں ایسا کروں گا۔ میں اس وقت یہی سوچ رہا ہوں۔
2021 یو ایس اوپن کے چیمپئن اور نمبر 3 سیڈ ڈینیئل میدویدیف نے آٹھویں سیڈ آندرے روبلیو کو ہرایا۔ الکاریز نے کہا کہ میں نے ڈینیئلز کے خلاف جو آخری میچ کھیلے تھے،ان میں میں نے ایک بہترین حکمت عملی کا کھیل کھیلاتھا۔ میں نے وہ تمام چیزیں بہت اچھی طرح سے کی جو مجھے اس کے خلاف کرنی تھیں، اس لیے مجھے لگتا ہے کہ اس قسم کے حریف کے خلاف میرا کھیل بہت موزوں ہے۔ میں وہی چیزیں کرنے کی کوشش کروں گا جو میں نے انڈین ویلز اور ومبلڈن میں کیا تھا، امید ہے کہ جیت کر اسی سطح پر کھیلوں گا جو میں نے ان میچوں میں کھیلا تھا۔
انہوں نے کہاکہ حالانہ میدویدیف ایک حریف ہیں جنہیں دورے پر کوئی بھی ہلکےمیں نہیں لے گا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ نیویارک میں ٹائٹل کے لیے نوواک جوکووچ کا سامنا کرنے کا خیال ان کے ذہن میں ہے۔ تین بار کے یو ایس اوپن چیمپئن اور نمبر 2 سیڈ کا سیمی فائنل میں مقابلہ غیر سیڈڈ امریکی بین شیلٹن سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:جوکووچ سیمی فائنل میں، تاریخ رقم کرنے کے قریب
اس سے قبل شدید گرمی سے پریشان میدویدیف نے میچ کے دوران ’انہیلر‘کا استعمال کیا اور ڈاکٹر کی مدد بھی لی۔ میچ کے بعد، انہوں نے کہا،”کورٹ میں بے حد گرمی ہے جسے برداشت کرنا ایک چیلنج ہے۔ ایسے حالات جان لیوا بھی ثابت ہو سکتے ہیں۔میں نہیں جانتا کہ ایسے حالات میں ہم کیا کر سکتے ہیں کیونکہ شاید ہم ٹورنامنٹ کو چار دن تک نہیں روک سکتے ہیں۔
یو این آئی