بنگلورو: ملک میں ان دنوں یکساں سول کوڈ کو لے کر بحث زوروں پر جاری ہے۔ بی جے پی کی قیادت والی مزکری حکومت یکساں سول کوڈ کو نافذ کرنے کی کوشش کر رہی ہے جب کہ اپوزیشن جماعتیں اس کی مخالف میں آواز بلند کرنے لگیں ہیں۔ اسی ضمن میں ایڈووکیٹ سانکیت نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی حکومت جو ذات پات کی سیاست کر رہی ہے۔ یہ عوام کے نزدیک قابل قبول نہیں ہے۔ بھارت میں بسنے والے کروڑوں لوگ مختلف مذاہب کے ماننے والے ہیں، جن کے بے شمار ثقافتیں و زبانیں ہیں اور ان میں کئی مذاہب کے پرسنل قوانین ہیں جو کہ دستور کے عین مطابق ہیں، ایسے میں سینکڑوں مذاہب کے عقائد پر کیسے پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Sriram On UCC یکساں سول کوڈ کا ایجنڈا بھارت میں ہندوتوا کو مسلط کرنا ہے، سری رام
کانگریس کے رہنما سانکیت نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا یو سی سی کو لانے کا ایک واحد مقصد اگلے سال منعقد ہونے والے انتخابات ہیں جس کے لئے وہ ایڑی چوٹی کو زور لگا رہی ہے اور وہ اس میں ہرگز کامیاب نہ ہوگی۔ سانکیت یینگی نے کہا کہ بھارت میں صدیوں سے مسلم، ہندو، جین، سکھ و بے شمار مذاہب کے ماننے والے بھائ چارے کے ساتھ رہ رہے ہیں اور اس بھای چارے کو ہرگز ختم نہیں کیا جاسکتا۔