نئی دہلی:ٹیم جمعہ کو سعودی عرب میں ایکسپروجر ٹریننگ کے لئے روانہ ہوئی۔ ہندوستانی ٹیم 19 ستمبر کو کھٹمنڈو پہنچے گی۔آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کے ذرائع نے بتایا کہ چمپئن شپ کھٹمنڈو کے دشرتھ اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔ بلیو کولٹس کو گروپ بی میں بھوٹان اور بنگلہ دیش کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ میزبان نیپال، مالدیپ اور پاکستان گروپ اے میں ہیں۔ سنگل راؤنڈ رابن گروپ مرحلے کے بعد، ہر گروپ سے سرفہرست دو ٹیمیں سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔
ہندوستان 2022 میں بھونیشور میں منعقدہ سیف انڈر 20کے فائنل میں بنگلہ دیش کو 5-2 سے شکست دے کر چیمپئن بن گیا۔
سیف انڈر 19 چیمپئن شپ، 2023 کے لیے ہندوستان کے اسکواڈ میں شامل کھلاڑی گول کیپر ہیں: لیونل ڈیرل رمئی، دیواج دَھوَل ٹھاکر اور منجوت سنگھ پرمار۔
ڈیفینڈر میں تھامس کاناموتل چیریان، جہانگیر احمد شاگو، وجے مرانڈی، اے سیبا پرساد، من بیر باسومتاری، سورج کمار سنگھ نگنگ بام اور رکی میتئی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Jwala Gutta جوالا گٹا، بھارت کی سب سے کامیاب ڈبلز اسپیشلسٹ بیڈمنٹن کھلاڑیوں میں سے ایک
مڈ فیلڈرز میں منگلانتھنگ کپگن، ایشان شیشولیا، ارجن سنگھ اوینم، یش چکرو، ابینداس یسوداسن، راجہ ہریجن اور تھمسول ٹونگسن شامل تھے۔فارورڈز میں گوگوامسر گواری، ساحل خورشید، لنکی میتی چابنگبم، کیلون سنگھ تارم، ناکوبا میتی اور دنیش سنگھ سوبم ہیں اور ہندوستانی ٹیم کے کوچ شویندو پانڈا ہیں۔
یو این آئی