ETV Bharat / sports

Ultimate Table Tennis یوٹی ٹی کا ڈرافٹ جمعہ کو نیشنل اسپورٹس کلب آف انڈیا میں منعقد

author img

By

Published : Jun 1, 2023, 7:38 PM IST

الٹیمیٹ ٹیبل ٹینس (یو ٹی ٹی) کے سیزن چارسے قبل کھلاڑیوں کا ڈرافٹ جمعہ کو یہاں نیشنل اسپورٹس کلب آف انڈیا میں منعقد ہوگا۔لیگ کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔

یوٹی ٹی کا ڈرافٹ جمعہ کو نیشنل اسپورٹس کلب آف انڈیا میں منعقد

ممبئی:یو ٹی ٹی کی چھ ٹیمیں ڈرافٹ سسٹم کے تحت 40 کھلاڑیوں میں سے اپنی پسند کے چھ کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔ نیلامی کے نظام کے برعکس ڈرافٹ میں تمام ٹیموں کو ایک ایک کر کے اپنے کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ ڈرافٹ کے انعقاد میں یو ٹی ٹی کے شریک پروموٹر ویتا دانی، ٹیبل ٹینس فیڈریشن آف انڈیا کے سیکرٹری جنرل کملیش مہتا، فرنچائز کے مالک، اور ہندوستانی ٹیبل ٹینس کھلاڑی اچنتا شرت کمل، منیکا بترا، مانو ٹھاکر اور دیا چتلے نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ 40 کھلاڑیوں کے ڈرافٹ میں سے شرت کمال (چنئی لائنز)، ستیان گنااشیکھرن (دبنگ دہلی)، منیکا (بنگلور اسمیشرز) اور مانو (یو ممبا) سمیت چار کھلاڑیوں کو پہلی ٹیموں کے ذریعہ منتخب کرلیا گیا ہے۔ ہر ٹیم ایک مرد اور ایک خاتون سمیت دو غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کر سکے گی۔ اس کے علاوہ چار ہندوستانی کھلاڑیوں میں سے دو مرد اور دو خواتین ہوں گی۔ صرف گوا چیلنجرز اور پونیری پلٹن کو پلیئر ڈرافٹ کے پہلے راؤنڈ میں کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کی آزادی ہوگی۔

یہ بھی پٖڑھیں:Dola Banerjee ڈولا بنرجی عالمی تیر اندازی چیمپئن شپ جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون

ڈرافٹ میں شریجا اکولا، ہرمیت دیسائی، انڈر 19 قومی چیمپئن پیاس جین، دیا چتلے، ایس فیڈل، آر اسنیہت اور انکور بھٹاچارجی جیسے ہندوستانی باصلاحیت کھلاڑی شامل ہیں۔یو ٹی ٹی کا انعقاد 13 سے 30 جولائی تک پونے کے بالی واڑی اسپورٹس کمپلیکس میں ہوگا۔لیگ کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔کھلاڑیوں میں بھی زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.