ETV Bharat / sports

ٹوکیو پیرالمپکس: بھارتی تائیکوانڈو اسٹار کا پیر فریکچر ہونے کا اندیشہ - انٹرنیشنل پیرالمپک کمیٹی

ٹوکیو پیرالمپکس میں تائیکوانڈو میں بھارت کی نمائندگی کرنے والی ارونا تنور کو اسکین کے لیے لے جایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ان کا پیر فریکچر ہونے کا اندیشہ ہے۔

بھارتی تائیکوانڈو اسٹار
بھارتی تائیکوانڈو اسٹار
author img

By

Published : Sep 2, 2021, 1:29 PM IST

بھارت کی تائیکوانڈو کھلاڑی ارونا تنور کو جمعرات کو ٹوکیو پیرالمپکس میں زخمی ہونے کے بعد اسکین کے لیے لے جایا گیا ہے۔

میڈیکل دستاویز کے مطابق 'طبی معائنہ کار نے تصدیق کی ہے کہ زخمی کھلاڑی شوپیس ایونٹ میں اس وقت تک مقابلہ نہیں کر سکتی جب تک کہ اسے مزید تشخیص اور علاج نہ مل جائے۔ دستاویز میں لکھا گیا ہے کہ 'ارونا کو آل پالی کلینک میں منتقل کریں گے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

پی سی آئی کے سربراہ دیپک ملک نے ٹویٹ میں لکھا کہ 'یہ بتاتے ہوئے دُکھ ہو رہا ہے کہ ہماری اسٹار تائیکوانڈو پلیئر ارونا تنور زخمی ہو گئی ہے اور ان کا پیر فریکچر ہونے کا شبہ ہے۔ انہوں نے اپنا پہلا میچ بڑے فرق سے جیتا لیکن ہم دیکھ سکتے ہیں کہ دوسرے میچ میں ان میں توانائی نہیں دکاھئی دے رہی تھی۔ انہیں طبی امداد کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ ارونا نے خواتین کے 44-49 کلوگرام کیٹگری میں سربیا کی دانیجیلا جوانووک کو شکست دے کر ٹوکیو پیرالمپکس کے کوارٹر فائنل میں داخلہ لیا تھا۔

ارونا نے سربیائی کھلاڑی کے خلاف 29-9 کے فرق سے جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی تاہم وہ اپنا اگلا میچ پیرو کے ایتھلیٹ لیونر ایسپینوزا کیرانزا سے ہار گئیں۔

انٹرنیشنل پیرالمپک کمیٹی (آئی پی سی) کے میڈیکل کلینک کے ڈاکٹرز نے ارونا کو فریکچر اسکین کے لیے لیا ہے۔

ہریانہ کے ضلع بھیوانی کے گاؤں دینود سے تعلق رکھنے والی پیرا تائیکوانڈو کھلاڑی ارونا کو ٹوکیو پیرالمپک گیمز میں وائلڈ کارڈ انٹری ملی تھی جس کی وجہ سے وہ طویل عرصے کے بعد عالمی ملٹی پیرا اسپورٹس ایونٹ میں حصہ لینے والی بھارتی خاتون بن گئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.