نوئیڈا سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ پروین کمار نے مردوں کی ہائی جمپ ٹی 44 کیٹیگری میں 2.07 میٹر چھلانگ لگا کر ٹوکیو پیرالمپکس میں چاندی کے ہی تمغہ پر اکتفا کرنا پڑا۔
برطانیہ کے بروم ایڈورڈز جوناتھن نے (2.10 میٹر) کے ساتھ طلائی تمغہ حاصل کیا۔ ایونٹ کا کانسی کا تمغہ پولینڈ کے لیپیٹو مسیجو (2.04 میٹر) نے جیتا۔
اس میڈل کے ساتھ ہی بھارت اب تک مجموعی طور پر 11 میڈل اپنے نام کر چکا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے پروین کمار کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ پیرالمپکس میں چاندی کا تمغہ حاصل کرنے پر پروین کمار پر فخر ہے۔ یہ تمغہ ان کی محنت اور بے مثال لگن کا نتیجہ ہے۔ انہیں مبارک ہو۔ ان کی مستقبل کی کاوشوں کے لیے نیک خواہشات۔