ETV Bharat / sports

ٹوکیو پیرالمپکس: بھارت نے دو اور میڈل اپنے نام کئے

ٹوکیو پیرالمپکس میں بھارت کے نشاد کمار نے ہائی جمپ T47 میں سلور میڈل جبکہ پیرا ایتھلیٹ ونود کمار نے مردوں کے ڈسکس تھرو F52 ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیتا۔

ٹوکیو پیرالمپکس: بھارت نے نام دو اور میڈل

author img

By

Published : Aug 29, 2021, 7:43 PM IST

بھارت کے نشاد کمار نے ٹوکیو پیرالمپکس میں تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کو ایک اور تمغہ دلایا ہے۔ انہوں نے ہائی جمپ T47 میں سلور میڈل جیتا ہے۔

وہیں بھارت کے پیرا ایتھلیٹ ونود کمار نے ٹوکیو پیرالمپکس کے مردوں کے ڈسکس تھرو F52 ایونٹ میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ اس کے ساتھ ہی بھارت کو اب تک تین تمغے حاصل ہوئے ہیں۔ اس سے قبل ٹیبل ٹینس میں بھاوینہ پٹیل نے سلور کا تمغے جیتا تھا۔

21 سالہ کمار نے 2.06 میٹر کی جمپ کے ساتھ ایشیائی ریکارڈ توڑا اور وہ دوسرے نمبر پر رہے۔ بتا دیں کہ ہماچل پردیش کے اونا سے تعلق رکھنے والے کمار نے ایک حادثے میں اپنا دایاں ہاتھ کھو دیا جب وہ آٹھ سال کے تھے۔

نشاد کمار کے چاندی کا تمغہ جیتنے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کرکے انہیں مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا اور کہا کہ ٹوکیو سے ایک اور خوشی کی خبر آئی ہے۔ جہاں نشاد کمار نے مردوں کی ہائی جمپ ٹی 47 ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی ٹویٹ کرکے نشاد کمار کو مبارکباد دی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: Tokyo Paralympics: بھاوینا پٹیل کو بالی ووڈ ستاروں اور سیاسی رہنماؤں کی مبارکباد

بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے سابق جوان ونود کمار نے 19.91 میٹر کے تھرو کے ساتھ ایشین ریکارڈ توڑ کر تیسری پوزیشن حاصل کی اور ملک کے لیے کانسی کا تمغہ جیتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.