ٹوکیو پیرالمپک 2020 گیمز کے تیسرے دن بھارت کی جانب سے سکینہ خاتون نے پاور لفٹنگ میں ملک کی نمائندگی کی۔ وہ 50 کلوگرام ایونٹ میں پانچویں نمبر پر رہیں اور میڈل جیتنے سے دو قدم دور رہ گئیں۔
آپ کو بتائیں سکینہ پیرالمپک گیمز میں بھارت کی نمائندگی کرنے والی پہلی خاتون پاور لفٹر ہیں۔ آج تک صرف مرد ہی پاور لفٹر میں بھارت کی نمائندگی کرتے تھے۔
سکینہ نے دبئی میں ہونے والے پیرا پاور لفٹنگ ورلڈ کپ میں 45 کلوگرام کے زمرے میں چاندی کا تمغہ جیت کر ٹوکیو پیرالمپک گیمز کے لیے کوالیفائی کیا۔ اس کے علاوہ وہ دولت مشترکہ کھیلوں میں تمغہ جیتنے والی واحد بھارتی خاتون پیرا ایتھلیٹ ہیں۔
ویمنس پاور لفٹر ایونٹ کا طلائی تمغہ چین کی ایچ یو ڈی کے نام رہا جنہوں نے 120 کلو وزن اٹھایا۔ دوسرے نمبر پر مصر کی آر احمد نے 120 کلو وزن اٹھا کر پیرالمپک ریکارڈ قائم کیا تاہم ناکام کوشش کی وجہ سے وہ چاندی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میرے تبصرے کو اپنے گندے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کا ذریعہ نہ بنائیں: نیرج چوپڑا
سکینہ 20 جون سنہ 1989 کو بنگلور کے ایک کسان خاندان میں پیدا ہوئی۔ وہ کم عمری میں پولیو کا شکار ہو گئی تھیں۔ ڈاکٹرز کے مشورے پر انہوں نے سرجری کروائی اور سال 2010 میں 12 ویں جماعت مکمل کرنے کے بعد پاور لفٹنگ کی تربیت شروع کر دی۔