ETV Bharat / sports

ٹوکیو اولمپکس: آئی او سی نے فیصلے کی حمایت کی

author img

By

Published : Mar 28, 2020, 2:15 PM IST

باک نے اپنے خطاب میں کہا کہ 'ہمارے سامنے اب ملتوی اولمپک کھیلوں کے انعقاد کی شکل میں ایک زبردست چیلنج ہے۔'

ٹوکیو اولمپکس: آئی او سی نے فیصلے کی حمایت کی
ٹوکیو اولمپکس: آئی او سی نے فیصلے کی حمایت کی

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے ممبران نے کووڈ 19 وبائی امراض کے سبب آئی او سی کے صدر تھامس باک اور جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے کے 2020 ٹوکیو اولمپکس کو ملتوی کرکے 2021 میں منعقد کرنے کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔

دراصل منگل کو ٹوکیو میں اولمپکس کے منتظمین اور آئی او سی کے مابین فون پر بات چیت کے بعد آبے نے کورونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سے کھیلوں کو تقریبا ایک سال کے لئے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

باک نے اپنے خطاب میں کہا کہ 'ہمارے سامنے اب ملتوی اولمپک کھیلوں کے انعقاد کی شکل میں ایک زبردست چیلنج ہے۔ یہ ہماری اولمپک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے۔ یہ ایک بہت بڑا اقدام ہوگا جیسا کہ آپ بخوبی واقف ہیں کہ اولمپک کھیل سب سے پُرامن ایوینٹ ہے۔

اولمپک کی تاریخ میں کھیلوں کو تین بار منسوخ کیا گیا ہے

برلن میں 1916 کے کھیل پہلی جنگ عظیم کی وجہ سے نہیں ہوئے تھے ۔

جبکہ دوسری جنگ عظیم کے نتیجے میں ٹوکیو میں 1940 اور لندن میں 1944 کے اولمپکس منسوخ ہوگئے تھے۔

اس کے علاوہ میونخ میں 1972 کے اولمپکس کو فلسطینی دہشت گرد گروہ بلیک ستمبر کے حملے پر معطل کردیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.