ETV Bharat / sports

اولمپک مشعل کے دیدار کے لیے لوگوں کا ہجوم - اولمپک مشعل

کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے ٹوکیو میں اولمپک مشعل کو ریلے رنر لے کر نہیں چلیں گے لیکن جاپان کے شمالی شہر فوکوشیما میں مشعل کو دیکھنے 1000 سے زیادہ لوگ جمع ہو گئے۔

اولمپک مشعل کو دیکھنے جمع ہوئے ہزار سے زیادہ لوگ

author img

By

Published : Mar 24, 2020, 8:58 PM IST

اولمپک مشعل گزشتہ ہفتے یونان سے جاپان پہنچی تھی اور اس جاپان ریلے کا آغاز فوکوشیما شہر سے جمعرات کو ہونا ہے۔ ایک مقامی اہلکار نے بتایا کہ مشعل کو لے کر رنر نہیں دوڑیں گے بلکہ اسے ایک لالٹین میں لے جایا جائے گا۔

اولمپک مشعل کو دیکھنے جمع ہوئے ہزار سے زیادہ لوگ
اولمپک مشعل کو دیکھنے جمع ہوئے ہزار سے زیادہ لوگ

ٹوکیو آرگنائزنگ کمیٹی کی منصوبہ بندی ہے کہ مشعل کو ایتھلیٹ کے ہاتھوں سے گزارنے کے بجائے گاڑی میں ایک لالٹین میں لے جایا جائے اور روزانہ اپنی منزل مقصود پر پہنچنے کے بعد اسے نمائش کے لئے رکھا جائے گا۔

فوکوشیما میں لوگوں نے کورونا کے خطرے کو لے کر حکومت کے انتباہ کو نظر انداز کیا اور ایک ہزار سے زیادہ لوگ مشعل کو دیکھنے کے لئے جمع ہو گئے۔

اگرچہ لوگوں نے اپنے چہروں پر ماسک لگا رکھے تھے۔

حکومت نے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ مشعل کو دیکھنے کے لئے جمع نہ ہوں لیکن لوگوں پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔ جاپان میں 1852 لوگ کورونا سے متاثر ہیں اور اس وائرس سے 52 اموات ہو چکی ہیں۔

جاپان حکومت ملک میں ٹارچ ریلے سے لوگوں کو دور رکھنا چاہتی ہے اور مشعل جن سڑکوں سے گزرے گی وہاں سے ناظرین کو دور رکھا جائے گا لیکن فوکوشیما کے پروگرام سے اتنا طے ہے کہ حکومت کو مشعل روٹ سے لوگوں کو دور رکھنے کے لئے سختی کرنی پڑے گی۔

عام طور پر معمول کے وقت میں مشعل کو لے کر رنر مختلف سڑکوں سے گزرتے ہیں اور مشعل کا استقبال کرنے کے لئے بھاری تعداد میں لوگ سڑکوں کے دونوں کناروں پر جمع رہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.