ETV Bharat / sports

ٹوکیو اولمپک: ٹیبل ٹینس مخلوط ڈبلز اور جوڈو میں بھارت کو شکست

author img

By

Published : Jul 24, 2021, 11:49 AM IST

ٹوکیو اولمپک میں بھارت کی ٹیبل ٹینس مخلوط ڈبلز کی جوڑی شرت کمل اور منیکا بترا اور جوڈو کی خاتون کھلاڑی سشیلا دیوی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹوکیو اولمپک 2020: ٹیبل ٹینس مخلوط ڈبلز اور جوڈو میں بھارت کو شکست

بھارت کی ٹیبل ٹینس مخلوط ڈبلز کی جوڑی شرت کمل اور منیکا بترا کو ہفتہ کے روز چینی تائپے کے خلاف اپنے 16 ویں راؤنڈ مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اسی کے ساتھ ہی انہوں نے میڈل کی امید بھی کھو دی۔ اس میچ میں بھارتی ٹیم کو چینی تائپے نے 4-0 سے شکست دی۔

جب وہ تیسرے سیٹ میں 5۔11 سے ہار گئے تو ان کا میڈل جیتنے کا خواب ٹوٹ گیا۔ دونوں کھلاڑیوں کی شروعات خراب رہی اور وہ کھیل میں دوبارہ واپسی کرنے میں ناکام رہے۔

یہ بھی پڑھیں: Tokyo Olympics: تیر اندازی میں بھارتی مخلوط ٹیم کوارٹر فائنل میں داخل

وہیں، جوڈو کی خاتون کھلاڑی سشیلا دیوی نے آج اپنی اولمپک مہم کا آغاز کیا جس میں ان کا مقابلہ ہنگری کی سیرنویکزکی سے ہوا۔

اس میچ میں ہنگری کی سیرنویکزکی نے سشیلا دیوی کو شکست دے دی۔ ان دونوں کھلاڑیوں کا 48 کلو کیٹگری کے راؤنڈ 32 میں آمنا سامنا ہوا۔

یہ راؤنڈ الیمینیشن تھا جس میں ہارنے والے کو تمغے راؤنڈ سے باہر جانا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.