ETV Bharat / sports

اولمپکس کے لیے آئی او سی کے ساتھ کام کر رہے ہیں: جاپان - ٹوکیو اولمپک کے 2021

ٹوکیو اولمپک کے 2021 میں انعقاد کے تعلق سے آرگنائزنگ کمیٹی اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی ’آئی او سی‘ کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آنے کے بعد منتظمین نے کہا ہے کہ وہ آئی او سی کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

Tokyo Olympic Organizing Committee work with International Olympic Committee
اولمپکس کے لیے آئی او سی کے ساتھ کام کر رہے ہیں: جاپان
author img

By

Published : May 23, 2020, 7:59 PM IST

ٹوکیو 2020 کے ترجمان ماسا تكايا نے کہا کہ جاپان اگلے سال ٹوکیو اولمپکس کے انعقاد کے لیے آئی او سی کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

آئی او سی کے صدر تھامس باک نے جمعرات کو کہا تھا کہ اگر ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد اگلے سال نہیں کیا جاتا ہے تو اسے منسوخ کر دیا جائے گا۔ باک کے بیان کے بعد ٹوکیو 2020 کے ترجمان کا بیان سامنے آیا ہے۔

تكايا نے کہا کہ اولمپکس کے لیے نئی تاریخوں کا اعلان ہو چکاہے اور ہمارا کام اگلے سال اسے مناسب ڈھنگ سے منعقد کرانا ہے۔ ٹوکیو 2020 آئی او سی کے ساتھ مل کر اس پر کام کر رہا ہے۔

ٹوکیو 2020 کے چیف ایگزیکٹو آفیسر توشرو متو نے کہا کہ انہوں نے میڈیا رپورٹوں میں باک کا بیان دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے میڈیا انٹرویو میں باک کا بیان دیکھا۔ ہم نے اب تک ان سے براہ راست طور پر بات نہیں کی ہے لہذا ہم ان کے بیان پر رد عمل نہیں دے سکتے۔

متو نے باک کے اولمپکس منسوخ ہونے کے دعوے کو مسترد کیا اور کہا کہ اس بارے میں آئی او سی اور ٹوکیو 2020 کے درمیان باہمی تال میل نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.