ETV Bharat / sports

اولمپک: آئی او سی کے تبصرے پر بھڑکا ٹوکیو - اخراجات کے اس حصہ کی ذمہ داری نبھائے گا

ٹوکیو اولمپک کے آرگنائزر بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے اس یکطرفہ تبصرہ پر بھڑک گئے ہیں کہ ٹوکیو کھیلوں کو ملتوی کرنے کا اضافی خرچہ جاپان کو دینا ہوگا۔

آئی او سی کے تبصرے پر بھڑکا ٹوکیو
آئی او سی کے تبصرے پر بھڑکا ٹوکیو
author img

By

Published : Apr 21, 2020, 10:20 PM IST

آئی او سی نے اپنی ویب سائٹ پر سوال جواب پر ایک پوسٹ میں کہا کہ جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے نے رضامندی ظاہر کی تھی کہ جاپان ان اخراجات کو برداشت کرنا جاری رکھے گا جو اس نے 2020 کے لئے موجودہ معاہدے کے تحت کرنا تھا اور آئی او سی اخراجات کے اس حصہ کی ذمہ داری نبھائے گا۔

آئی او سی کو یہ پہلے ہی واضح کر دیا گیا ہے کہ یہ رقم اضافی اخراجات کے طور پر لاکھوں ڈالر میں جائے گی۔ ٹوکیو 2020 کے ترجمان ماسا تكايا نے آن لائن بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ ہمیں لگتا ہے کہ وزیر اعظم کا نام اس طرح لینا درست نہیں ہے۔ ہم نے ایک ای میل آئی او سی کو بھیج کر ان سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے تبصرے میں سے وزیر اعظم کا نام خارج کردیں اور ان کے حوالے سے ایسا کچھ بھی نہ کہا جائے۔ ہمیں ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ 24 مارچ کو وزیر اعظم اور آئی او سی کے صدر تھامس باک کے درمیان ٹیلي كانفرنس میں یہ مسئلہ اٹھا ہی نہیں تھا کہ کون اخراجات ادا کرے گا۔

تكايا نے تسلیم کیا کہ ٹوکیو 2020 اگلے سال کھیلوں کی میزبانی کے لئے تیار ہے لیکن کوئی یہ پیشن گوئی نہیں کر سکتا کہ کورونا کا خطرہ کب ختم ہوگا۔ ٹوکیو 2020، آئی او سی اور متعلقہ تنظیم صورتحال کا جائزہ لینا جاری رکھیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.