ETV Bharat / sports

ٹوکیو اولمپکس 2020: جھارکھنڈ کی تین بیٹیاں ٹوکیو اولمپکس میں شامل - ٹوکیو اولمپکس 2020 میں طلائی تمغہ

ٹوکیو اولمپکس 2020 میں جھارکھنڈ کی تین بیٹیاں دیپیکا کماری، نکی پردھان اور سلیمہ ٹیٹے میڈل جیتنے کے لیے ٹوکیو پہنچ گئی ہیں۔

ٹوکیو اولمپکس 2020: جھارکھنڈ کی تین بیٹیاں ٹوکیو اولمپکس میں شامل

author img

By

Published : Jul 22, 2021, 10:42 AM IST

ریاست جھارکھنڈ کی تین بیٹیاں ٹوکیو اولمپکس 2020 میں تمغہ جیتنے کے لئے تیار ہیں۔ عالمی نمبر 1 آرچر دیپیکا کماری گولڈ میڈل پر نشانہ لگائیں گی جبکہ نکی پردھان اور سلیمہ ٹیٹے ہاکی میں گول کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ٹوکیو اولمپکس 2020 کے بھارتی دستے میں جھارکھنڈ کی تین بیٹیاں شامل ہیں۔ اس میں سب سے بڑا نام آرچر دیپیکا کماری کا ہے۔ دپیکا اس وقت دنیا کی نمبر ون خواتین آرچر ہیں۔ ان سے پورے ملک کو طلائی تمغے کی امیدیں ہیں کیونکہ ابھی کچھ دن پہلے ہی دیپیکا کماری نے ورلڈ کپ میں تین طلائی تمغے جیتے تھے۔

سلیمہ ٹیٹے
سلیمہ ٹیٹے

دیپیکا کماری نے ایشین چیمپیئن شپ، دولت مشترکہ کھیلوں اور ورلڈ کپ میں تمام طلائی تمغے جیتے ہیں۔ اس بار اولمپکس کی باری ہے۔

نکی پردھان
نکی پردھان

دیپیکا کماری 13 جون 1994 کو جھارکھنڈ کے رانچی ضلع کے راتو چٹی میں پیدا ہوئی تھیں۔ دیپیکا کے والد آٹو رکشہ چلاتے تھے۔ انہوں نے رانچی سے نرسنگ کی تعلیم حاصل کی ہیں۔ سنہ 2005 میں دیپیکا کو ارجن آرچری اکیڈمی میں موقع ملا۔ مرکزی وزیر ارجن منڈا کی اہلیہ میرا منڈا یہ اکیڈمی چلاتی ہیں۔

سنہ 2009 میں پہلی بار انہوں نے کیڈٹ ورلڈ چیمپیئن شپ جیت کر سب کو اپنی صلاحیتوں سے آگاہ کیا۔ اب تک دیپیکا ایشین چیمپیئن شپ، دولت مشترکہ کھیلوں اور ورلڈ کپ میں چار طلائی، تین چاندی اور کانسی کے چار تمغے جیت چکی ہیں۔

جھارکھنڈ کے کھونٹی ضلع کے ہیسل گاؤں میں 8 دسمبر 1993 کو پیدا ہوئے نکی پردھان نے بین الاقوامی ہاکی میں ایک اپنی پہچان بنالی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی اوسی کی سالانہ رپورٹ اور مالی تفصیلات شائع

سنہ 2011 میں رانچی میں کھیلے گئے 34 ویں قومی کھیلوں میں جھارکھنڈ سے کھیلتے ہوئے نکی نے سب کی توجہ اپنی طرف کھینچ لیں۔ سنہ 2015 میں نکی نے پھر 35 ویں قومی کھیلوں میں مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے بدولت انہیں بھارتی ٹیم میں جگہ ملی۔

نکی پردھان نے بھارت کے لیے 104 میچ کھیل کر 2 گول کیا ہے۔ نکی پردھان ٹیم کے لئے ایک بہتر مڈفیلڈر کا کردار ادا کرتی ہیں۔

وہیں ٹوکیو اولمپکس 2020 میں شامل جھارکھنڈ کی بیٹی سلیمہ ٹیٹے کی پیدائش 27 دسمبر 2001 کو ضلع سمڈیگا کے ایک چھوٹے سے گاؤں بڑکی چھاپر میں ہوا تھا۔

سنہ 2014 میں سلیمہ قومی سب جونیئر خواتین کے مقابلے میں جھارکھنڈ کے لئے کھیلی۔ اس کے بعد سلیمہ کو قومی ٹیم کے لئے منتخب کیا گیا۔ سلیمہ نے بھارت کی جانب سے 29 میچ کھیل چکی ہیں۔ سلیمہ کو بہترین ڈفینڈر کے طور پر جانا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.