ETV Bharat / sports

Conditioning camp ahead of the Asia Cup ہندوستانی ٹیم ایشیا کپ سے قبل کنڈیشنگ کیمپ میں حصہ لے گی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 24, 2023, 8:29 PM IST

کے ایل راہل اور شریاس ایر اس کنڈیشننگ کیمپ کی توجہ کا مرکز ہوں گے۔ جب کہ ائیر مکمل طور پر فٹ ہیں، راہل ہیمسٹرنگ کے تناؤ میں مبتلا ہیں جو انہیں ایشیا کپ کے ابتدائی دو کھیلوں سے باہر کر سکتے ہیں۔

ہندوستانی ٹیم ایشیا کپ سے قبل کنڈیشنگ کیمپ میں حصہ لے گی

نئی دہلی: ایشیا کپ کے لیے منتخب کیے گئے 18 ہندوستانی کھلاڑی جمعرات سے بنگلورو میں چھ روزہ 'کنڈیشنگ کیمپ' شروع کریں گے، جس میں اگلے تین ماہ کے لیے سخت شیڈول رکھا جائے گا۔

جمعرات کو ای ایس پی این کرک انفو کی طرف سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق کھلاڑیوں نے کیمپ کے لیے الور میں کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (کے ایس سی اے) کے تھری اوول کیمپس پہنچنا شروع کر دیا ہے۔ جہاں کھلاڑیوں کی فٹنس اس کیمپ کا سب سے بڑا فوکس ہو گا وہیں ٹیم ورلڈ کپ کی تیاریوں کے آخری مراحل تک پہنچنے سے قبل کوآرڈینیشن پر بھی خصوصی طور پر کام کرے گی۔

رپورٹس کے مطابق سنجو سیمسن، جسپریت بمراہ اور پرشدھ کرشنا کو چھوڑ کر تمام کھلاڑی جو آئرلینڈ کی ٹی۔ٹوئنٹی سیریز کھیلنے گئے تھے، ان کا جمعرات کو فٹنس جائزہ لیا گیا۔ اس کے بعد پہلے دن کھلاڑیوں نے کچھ ان ڈور سیشنز میں حصہ لیا۔ اب ان کھلاڑیوں کو جمعے سے کنڈیشنگ اور مہارت پر مبنی پریکٹس کے لیے گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔

ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق ویسٹ انڈیز میں ٹی۔ٹوئنٹی سیریز سے واپس آنے والے سینئر کھلاڑیوں کو گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ذاتی فٹنس اور ڈائٹ پلان دیا گیا تھا۔ کھلاڑیوں کے لیے خصوصی پلان تیار کرنے کا عمل کوئی انوکھی بات نہیں ہے لیکن بی سی سی آئی گزشتہ برسوں سے اہم کھلاڑیوں کی انجری کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کے بوجھ کے حوالے سے محتاط رہی ہے۔

کے ایل راہل اور شریاس ایر اس کنڈیشننگ کیمپ کی توجہ کا مرکز ہوں گے۔ جب کہ ائیر مکمل طور پر فٹ ہیں، راہل ہیمسٹرنگ کے تناؤ میں مبتلا ہیں جو انہیں ایشیا کپ کے ابتدائی دو کھیلوں سے باہر کر سکتے ہیں۔

ہندوستانی ٹیم 30 اگست کو بنگلور سے کولمبو روانہ ہوگی۔ روہت شرما کی قیادت میں ہندوستان اپنی مہم کا آغاز روایتی حریف پاکستان کے خلاف 2 ستمبر کو پالی کیلے میں کرے گا، جبکہ اس کا دوسرا میچ پاکستان کے خلاف ہوگا۔ فائنل میں پہنچنے پر ہندوستان زیادہ سے زیادہ چھ میچ کھیل سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میری اور روہت کی بلے بازی کا اندازمختلف، گل

میزبان ہندوستان کے پاس 8 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ مہم شروع کرنے سے پہلے کینگروز کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز بھی ہے۔ اس کے علاوہ 30 ستمبر اور 3 اکتوبر کو ورلڈ کپ وارم اپ میچوں میں ہندوستان کا مقابلہ انگلینڈ اور نیدرلینڈ سے بالترتیب ہوگا۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.