ETV Bharat / sports

IOC Session 2023 آئی او سی کا 140واں سیشن ممبئی میں ہوگا

author img

By

Published : Mar 7, 2023, 10:26 AM IST

ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا کا 140 واں سیشن منعقد کیا جائے گا۔ یہ سیشن 15 سے 17 اکتوبر تک منعقد ہوگا۔ IOC Session in Mumbai

آئی او سی کا 140واں سیشن ممبئی میں ہوگا
آئی او سی کا 140واں سیشن ممبئی میں ہوگا

جنیوا: انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے اعلان کیا ہے کہ آئی او سی کا 140 واں سیشن 15 سے 17 اکتوبر تک بھارت کے تجارتی شہر ممبئی میں منعقد ہوگا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ 40 سال قبل 1983 میں بھارت کے قومی دارالحکومت نئی دہلی میں آئی او سی سیشن کا 86ویں سیشن کا انعقاد کیا گیا تھا۔ آئی او سی کے اراکین نے گزشتہ فروری میں چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 139ویں آئی او سی کے سیشن میں بھارت میں آئی او سی کے 140ویں سیشن کی میزبانی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ آئی او سی کے 139ویں اجلاس میں بھارت کی طرف سے پریزنٹیشن دی گئی۔ جس میں اگلی میٹنگ ممبئی میں منعقد کرنے کی تجویز تھی جس کے بعد اس معاملے پر ووٹنگ ہوئی۔ جس میں بھارت کے حق میں 76 میں سے 75 ووٹ ڈالے گئے تھے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی میں 106 مستقل ممبران ہیں، ان میں سے ایک نیتا امبانی بھی ہیں، جو بھارت کی نمائندگی کرتی ہیں۔ اس کمیٹی کے پاس اولمپک گیمز سے متعلق تمام ایونٹس کی حکمت عملی تیار کرنے کی ذمہ داری ہے۔ جس میں اولمپکس، سرمائی اولمپکس، یوتھ اولمپکس، پیرا اولمپکس شامل ہیں۔ یہ دوسرا موقع ہے جب آئی او سی کا اجلاس بھارت میں منعقد ہوگا۔ اس سے قبل 1983 میں یہ سیشن نئی دہلی میں منعقد ہوا تھا۔ آئی او سی میں بھارت کی نمائندگی کرنے والی نیتی امبانی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ "مستقبل میں اولمپک گیمز کو بھارت میں لانا ہمارا خواب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: India To Host IOC Session In 2023: چالیس برس بعد بھارت آئی او سی کے 2023 سیشن کی میزبانی کرے گا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.