ETV Bharat / sports

Thailand Open 2023 کرن جارج پہلی بار تھایہ لینڈ اوپن کے کوارٹر فائنل میں - بھارت کے ابھرتے ہوئے بیڈمنٹن کھلاڑی کرن جارج

ہندوستان کے ہونہار نوجوان شٹلر کرن جارج نے تھائی لینڈ اوپن میں اپنی جیت کی دوڑ جاری رکھتے ہوئے چین کے وینگ ہانگ یانگ کو پری کوارٹر فائنل میں شکست دے کر جمعرات کو پہلی بار کسی سپر 500 ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔

کرن جارج پہلی بار تھایہ لینڈ اوپن کے کوارٹر فائنل میں

author img

By

Published : Jun 1, 2023, 7:45 PM IST

بنکاک:بھارت کے ابھرتے ہوئے بیڈمنٹن کھلاڑی کرن جارج نے مردوں کے سنگلز مقابلے میں ہانگ یانگ کو 21-11، 21-19 سے شکست دی جو صرف 39 منٹ تک جاری رہا۔ یانگ نے پہلے راؤنڈ میں ہندوستان کے کدامبی سری کانت کو شکست دی تھی۔ جارج کا مقابلہ اب کوارٹر فائنل میں فرانس کے ٹوما جونیئر پوپوف سے ہوگا۔

جارج نے اپنے کیریئر میں پہلی بار بی ڈبلیوایف ورلڈ ٹور سپر 500 ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) نے ورلڈ ٹور کو چھ کیٹیگریز میں تقسیم کیا ہے جن میں فائنلز سپر 1000، سپر 750، سپر 500 اور سپر 300 شامل ہیں۔ سپر 500 بی ڈبلیو ایف کے درجہ بندی کے نظام میں گریڈ 2 کا ٹورنامنٹ ہے۔

دریں اثنا، جارج کی ہم وطن اشمیتا چلیہا خواتین کے سنگلز پری کوارٹر فائنل میں اسپین کی کیرولینا مارین سے 18-21، 13-21 سے ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں۔

لکشیا سین، سائنا نہوال اور مردوں کی ڈبلز جوڑی ستوک سائراج رینکیریڈی-چراغ شیٹی دن کے آنے والے میچوں میں کورٹ پر ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔انہوں نے کہاکہ انہیں امید ہے کہ بہترین کھیل کامظاہرہ ٹورنامنٹ کے اگلے راونڈ میں بھی جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:BWF Ranking ساتوک- چراغ نے کیریئر کی بہترین رینک حاصل کی

واضح رہے کہ نوجوان شٹلر کرن جارج نے تھائی لینڈ اوپن میں اپنی جیت کی دوڑ جاری رکھتے ہوئے چین کے وینگ ہانگ یانگ کو پری کوارٹر فائنل میں شکست دے کر جمعرات کو پہلی بار کسی سپر 500 ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.