سینٹ پیٹرزبرگ: دنیا کی سابق نمبر ایک ٹینس کھلاڑی مارٹینا ناوراتیلووا نے پیر کو انکشاف کیا کہ وہ گلے اور بریسٹ کینسر میں مبتلا ہیں۔ سنگلز اور ڈبلز میں مجموعی طور پر 59 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والی نوراتیلووا کا شمار کھیل کے عظیم کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے بیماری کا انکشاف کرتے ہوئے ڈبلیو ٹی اے کو ایک بیان میں کہا: "یہ دونوں بیماری کافی سنگین ہے لیکن پھر بھی قابل علاج ہے۔ میں ایک سازگار نتیجہ کی امید کررہی ہوں۔ یہ کچھ وقت کے لیے مجھے پریشان کرنے والا ہے، لیکن میں پوری ہمت سے لڑوں گی۔‘‘ Martina Navratilova Diagnosed With Throat Cancer
چیک جمہوریہ میں پیدا ہونے والی ناوراتیلووا 1981 میں امریکی شہری بن گئی تھیں۔ وہ 2010 میں بھی بریسٹ کے کینسر کو شکست دے چکی ہیں۔ نوراتیلووا نے بتایا کہ کینسر پہلے اسٹیج میں ہے اور اگلے ہفتے ان کا علاج کیا جائے گا۔ نومبر کے شروع میں ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے دوران پہلی بار کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جب ان کی گردن میں سوجن کافی عرصے تک ٹھیک نہیں ہوئی۔ معائنے کے بعد نوراتیلووا کو گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی اور کچھ دیر بعد ڈاکٹروں نے انہیں بریسٹ کینسر کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: Mahima Chaudhary Brest Cancer: بریسٹ کینسر کو شکست دے کر مہیما چودھری سیٹ پر لوٹیں، انوپم کھیر نے ویڈیو شیئر کی
یو این آئی