ETV Bharat / sports

Team India to Focus on Bowling Attack ہندوستان باؤلنگ کی کمزوریاں دور کرنا چاہےگا - دوسرا ون ڈے جیت کر

جسپریت بمراہ، محمد سراج اور محمد شامی جیسے تجربہ کار باؤلرز کے علاوہ ہندوستان کو اس سیریز میں ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجہ اور اکشر پٹیل جیسے آل راؤنڈرز کی کمی ہے-Team India to Focus on Bowling Attack

ہندوستان باؤلنگ کی کمزوریاں دور کرنا چاہےگا

author img

By

Published : Nov 26, 2022, 9:17 PM IST

ہیملٹن: پہلے میچ میں سات وکٹ سے شکست کھانے کے بعد ہندوستان اتوار کو سیڈن پارک میں دوسرا ون ڈے جیت کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کرنا چاہے گا۔Team India to Focus on Bowling Attack

ہندوستان کی بیٹنگ پہلے ون ڈے میں چند فیلڈ ناکامیوں کے باوجود 300 رنز کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب رہی لیکن گیندبازوں کے وکٹ نہ لینے کی وجہ سے نیوزی لینڈ نے 307 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے تین اوورز باقی رہتے اپنے ہدف کو حاصل کرلیا تھا۔Team India to Focus on Bowling Attack

ان کی شاندار بلے بازی کا کریڈٹ ٹام لیتھم (ناٹ آؤٹ 145) اور کین ولیمسن (ناٹ آؤٹ 94) کو جانا چاہیے لیکن جب میچ آہستہ آہستہ ہاتھ سے نکلنے لگا تو ہندوستانی گیند باز وکٹیں لے کر اسے سنسنی خیز بنانے میں ناکام رہے۔

جسپریت بمراہ، محمد سراج اور محمد شامی جیسے تجربہ کار باؤلرز کے علاوہ ہندوستان کو اس سیریز میں ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجہ اور اکشر پٹیل جیسے آل راؤنڈرز کی کمی ہے۔ آکلینڈ میں ہندوستان کے پاس چھٹے گیند باز کی کمی تھی اور اسے بھرنے کی کوشش میں دیپک ہڈا الیون میں جگہ بنا سکے۔

ارشدیپ سنگھ، جو ٹی۔ٹوئنٹی میں ہندوستان کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، اپنے دوسرے ون ڈے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہیں گے۔ پہلے ون ڈے میں انہوں نے 8.1 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ لیے 68 رنز دیے، جبکہ ان کے ساتھ ون ڈے کیریئر کا آغاز کرنے والے عمران ملک نے 10 اوورز میں 66 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ دونوں گیند باز اتوار کو کفایتی بولنگ کرکے ہندوستان کی جیت کا راستہ آسان کرنا چاہیں گے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.