لکھنؤ میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں ٹیم انڈیا کو شکست ہوئی ہے۔ 40 اوور کے میچ میں 250 رن کے ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیم انڈیا 9 رن سے آؤٹ ہو گئی۔ سنجو سیمسن نے آخری اوور میں کافی کوشش کی، لیکن وہ ٹیم انڈیا کو جیت نہیں دلوا سکے۔ south africa defeated india
بھارت کو 40 اوورز میں 250 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن یہاں بھارتی ٹیم کا ٹاپ آرڈر ناکام رہا۔ سنجو سیمسن نے ٹیم انڈیا کے لیے 86 رنز کی اننگز کھیلی اور آخر تک ڈٹے رہے۔ ان کے علاوہ شریاس ایر اور شاردول ٹھاکر نے بھی اچھی اننگز کھیلی۔ تاہم بھارت یہ میچ 9 رنز سے ہار گیا اور سیریز میں 0-1 سے گر گیا۔
جنوبی افریقہ نے جمعرات کو یہاں بارش سے متاثرہ ون ڈے میچ میں ہندوستان کے خلاف پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہینرک کلاسن (74 ناٹ آؤٹ) اور ڈیوڈ ملر (75 ناٹ آؤٹ) کے درمیان 139 رن کی سنچری شراکت داری کی مدد سے 40اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر 249 رن بنائے ۔
شکھر دھون کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم کو اٹل بہاری واجپئی ایکنا اسٹیڈیم میں 40 اوور میں 6.2 رن فی اوور کی شرح سے 250 رن بنانے ہوں گے۔ مہمان ٹیم کو بڑے اسکور تک پہنچانے کی ایک وجہ خراب فیلڈنگ بھی تھی جس کی وجہ سے ڈیوڈ ملر کو ڈیتھ اوورز میں نہ صرف تین زندگیاں ملیں بلکہ کافی رن بھی لٹائے گئے۔ اننگز کے 37 ویں اوور میں ملر کو محمد سراج کی گیند پر رتوراج گائیکواڑ نے کیچ کرایا، جب کہ اگلے ہی اوور میں محمد سراج اور پھر روی بشنوئی نے اویش خان کی مسلسل دو گیندوں پر ایک آسان کیچ ڈراپ کر کے رہی سہی کسر پوری کردی۔