ETV Bharat / sports

Team India on Top in All Formats: ٹیم انڈیا تینوں فارمیٹس میں ٹاپ پر پہنچ گئی - چیف سلیکٹر چیتن شرما کے اسٹنگ آپریشن

ٹیم انڈیا تینوں فارمیٹس میں نمبر ایک ٹیم بن گئی ہے۔ ٹیسٹ میچوں کے لیے جاری کردہ تازہ ترین درجہ بندی میں ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا سے آگے نکل گئی ہے۔ جانئے کون سی ٹیم انڈیا کو سب سے مشکل مقابلہ دے رہی ہے۔

ٹیم انڈیا تینوں فارمیٹس میں ٹاپ پر پہنچ گیا

author img

By

Published : Feb 15, 2023, 4:55 PM IST

Updated : Feb 15, 2023, 5:12 PM IST

نئی دہلی: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے چیف سلیکٹر چیتن شرما کے اسٹنگ آپریشن پر تنازع کے درمیان بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے بھی ایک اچھی خبر آ گئی ہے۔ ہندوستان کی کرکٹ ٹیم ایم آر ایف آئی سی سی درجہ بندی میں ٹی ٹیوئنٹی، یک روزہ اور ٹیسٹ کے تینوں فارمیٹس میں نمبر ایک بن گئی ہے۔ آج ہندوستان کو ٹیسٹ میچوں کی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن مل گئی ہے۔ اس طرح ٹیم انڈیا تینوں فارمیٹس میں نمبر ایک ٹیم بن گئی ہے۔

ٹی20 اورایک روزہ کرکٹ میں پہلے ہی نمبر ایک پر پہنچ چکی ہندوستانی ٹیم نے ناگپور ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر کھیل کے طویل ترین فارمیٹ میں بھی پہلا مقام حاصل کر لیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے آج جاری کردہ تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق، ہندوستان 115 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹیسٹ ٹیموں کی فہرست میں سرفہرست ہے۔

ہندوستان پہلی ایشیائی ٹیم ہے جو بیک وقت تینوں فارمیٹس میں نمبر ایک پر ہے۔ ہندوستان سے پہلے صرف جنوبی افریقہ (2014) نے یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

ٹیسٹ رینکنگ میں ہندوستان کے بعد آسٹریلیا (111) دوسرے اور انگلینڈ (106) تیسرے نمبر پر ہے۔

اگر ٹیسٹ میچوں کی بات کریں تو ہندوستانی ٹیم ٹیسٹ میچ رینکنگ میں نمبر ون بن گئی ہے جس نے 32 ٹیسٹ میچوں میں 3690 پوائنٹس کے ساتھ 115 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کیے ہیں جب کہ آسٹریلیا کی ٹیم 29 میچوں میں 3231 پوائنٹس انگلینڈ 106 ریٹنگ کے ساتھ تیسرے اور نیوزی لینڈ 100 ریٹنگ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

ہندوستان اورآسٹریلیا کی ٹیمیں بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوسرے ٹیسٹ میں جمعہ سے آمنے سامنے ہوں گی۔ انگلینڈ بھی جمعرات سے شروع ہونے والی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں نیوزی لینڈ کا سامنا کرے گا۔ یو این آئی

Last Updated : Feb 15, 2023, 5:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.