ETV Bharat / sports

Taekwondo in India تائیکوانڈو فیڈریشن بھارت میں تائیکوانڈو کی بہتری کے لیے کام کرے گا - تائیکوانڈو فیڈریشن کا نیٹ ورک انڈیا کے ساتھ مفاہمت

ورلڈ اولمپک تائیکوانڈو فیڈریشن نے اسپورٹس نیٹ ورک انڈیا کے ساتھ بھارت میں تائیکوانڈو کے فروغ کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ Taekwondo in India

Indian taekwondo players to train in Korea
ائیکوانڈو فیڈریشن بھارت میں تائیکوانڈو کی بہتری کے لیے کام کرے گا
author img

By

Published : Mar 28, 2023, 10:33 PM IST

لکھنؤ: ورلڈ اولمپک تائیکوانڈو فیڈریشن نے منگل کو اسپورٹس نیٹ ورک انڈیا کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد بھارت میں کوریائی مارشل آرٹ 'تائیکوانڈو' اور ایجوکیشن تائیکوانڈو کو فروغ دینا ہے۔ اس ایم او یو کی وجہ سے تائیکوانڈو کے کھلاڑیوں کے لیے خصوصی تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی بھارت کے گریٹر نوئیڈا میں جنوبی ایشیا کے لیے تائیکوانڈو سینٹر آف ایکسی لینس قائم کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ یونیورسٹیوں میں تائیکوانڈو کو بطور تعلیم شامل کرنے پر کام کیا جائے گا، جہاں کھیلوں کے ساتھ ساتھ تائیکوانڈو کی روایتی اقدار کے تحفظ پر بھی توجہ دی جائے گی۔

اس مقصد کے لیے ورلڈ اولمپک تائیکوانڈو فیڈریشن کا انڈیا آفس قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے چیئرمین گرینڈ ماسٹر ابھے سنگھ راٹھور (8 ڈان، امریکہ) ہوں گے، جب کہ آنند کشور پانڈے جنرل سیکریٹری کے فرائض انجام دیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ورلڈ اولمپک تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر پروفیسر مون ڈائی سنگ (گریس اولمپک گولڈ میڈلسٹ) اب اسپورٹس نیٹ ورک انڈیا کے برانڈ ایمبیسیڈر ہوں گے۔ ایم او یو پر آج اسپورٹس نیٹ ورک انڈیا کے ڈائریکٹر آنند کشور پانڈے اور پروفیسر مون ڈائی سنگ نے گرینڈ ماسٹر جون لی (9 ڈین امریکہ، عالمی ترجمان کوکیوان، جنوبی کوریا) اور گرینڈ ماسٹر ابھے سنگھ راٹھور (8 ڈان، امریکہ) کی موجودگی میں دستخط کیے۔ پروفیسر مون نے امید ظاہر کی کہ آنے والے وقت میں بھارت میں تائیکوانڈو کھلاڑیوں کو اعلیٰ سطح پر اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملے گا۔ آج کے اس اقدام کے ساتھ ساتھ تائیکوانڈو کی روایتی اقدار کے تحفظ کے لیے بھی کام کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.