پرتھ، 27 اکتوبر (یو این آئی) پاکستان نے محمد وسیم جونیئر (24/4) اور شاداب خان (23/3) کی شاندار گیند بازی کی بدولت آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے سپر-12 میچ میں جمعرات کے روز زمبابوے کو 130 رنوں پر روک دیا۔Pakistan vs Zimbabve
حارث رؤف نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کی سب سے کفایتی بولنگ کی، چار اوورز میں 12 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کو ٹورنامنٹ میں پہلی جیت کے لیے 20 اوورز میں 131 رنز درکار ہیں۔
زمبابوے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاور پلے میں دو وکٹوں کے نقصان پر 47 رنز جوڑے۔ زمبابوے ایک اچھے آغازکی بدولت بڑے اسکور کی جانب گامزن تھا لیکن شاداب نے درمیانی اوورز میں وکٹیں لے کر رن ریٹ کو روک دیا۔ انہوں نے ملٹن شومبا اور ریگیس چکابوا کے ساتھ ساتھ زمبابوے کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے سین ولیمز (31) کو بھی آؤٹ کیا۔
وسیم نے سکندر رضا کو نو رنز پر آؤٹ کر کے بڑااسکور بنانے کی زمبابوے کی ایک آخری امید کو ختم کر دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے سلامی بلے بازوں ویسلے مادھویرے (17)، بریڈ ایونز (19) اور لیوک جونگوے کی وکٹیں بھی لیں۔
یو این آئی