دوحہ: پولینڈ کے زیمان مارسینیاک کو اتوار کو ارجنٹائن اور فرانس کے درمیان ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں ریفری کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن (فیفا) نے کہا ہے کہ مارسینیاک کے ہم وطن پاول سوکولنکی اور ٹوماس لسٹکیوچ ٹائٹل میچ کے اسسٹنٹ ریفری ہوں گے۔ فیفا نے جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ چار سال قبل روس میں ڈیبیو کرنے والے مارسینیاک اس سے قبل اس ٹورنامنٹ میں ارجنٹائن اور فرانس کے میچوں میں ریفری کی ذمہ داری نبھا چکے ہیں۔ Szymon Marciniak to referee World Cup final match
پولینڈ سے تعلق رکھنے والے 41 سالہ ریفری مارسینیاک نے ارجنٹائن بمقابلہ آسٹریلیا اور فرانس بمقابلہ ڈنمارک کے درمیان میچوں کی ذمہ داری انجام دی تھی۔ واضح رہے کہ اسسٹنٹ ریفری لِسٹکیوِچز کے والد مائیکل لِسٹکیوِکز ہیں جنہوں نے 1990 کے ورلڈ کپ کے فائنل میں ریفری کی ذمہ داری نبھائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: Qatar World Cup اعداد و شمار میں ارجنٹائنا کا پلڑا بھاری
یو این آئی