نئی دہلی: آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے منیشا کلیان کو سال 2021-22 کی خواتین کی فٹبالر آف دی ایئر کے طور پر نامزد کیا ہے، جب کہ سنیل چھتری کو سال کا بہترین فٹبالر منتخب کیا گیا ہے۔ سینئروں کو ان کے متعلقہ قومی ٹیم کے کوچز تھامس ڈینربی اور ایگور اسٹیمک نے نامزد قرار دیا۔ sunil chhetri and manisha kalyan named aiff footballer of the year
منیشا نے گزشتہ سیزن کی ایمرجنگ ویمنز فٹبالر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا تھا جب کہ سنیل کو ساتویں بار فٹبالر آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا جا رہا ہے۔ خواتین کی قومی ٹیم کے کوچ تھامس ڈینربی نے کہاکہ "منیشا نے قومی ٹیم اور اپنے کلب کے لیے کچھ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس نے گول کیے ہیں اور باقاعدگی سے معاونت کی ہے۔ اس کے پاس بہترین رفتار اور ایک اچھا ڈرائبل ہے۔ مستقبل میں بڑی لیگ کھیلنے کی اہلیت رکھتی ہے۔ وہ جوان ہے اور ابھی بھی تیار ہو رہی ہے اور مستقل بنیادوں پر ہماری بہترین کھلاڑی رہی ہے۔"
سنیل کے بارے میں بات کرتے ہوئے مردوں کی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ایگور اسٹیمک نے کہاکہ "سنیل سیف کپ میں پانچ گول کر کے ہمارے سب سے زیادہ گول اسکورر اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی بھی تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کولکتہ میں اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز کے تیسرے راؤنڈ میں تین میچوں میں چار گول کئے۔"
یہ بھی پڑھیں: مصر کے فٹبالر محمد صلاح سال کے بہترین کھلاڑی منتخب
انہوں نے کہا کہ "برے اور اچھے وقتوں میں ان کا عزم، قیادت، نظم و ضبط اور محنت متاثر کن تھی۔" اس کے علاوہ مارٹینا تھوکچوم کو ابھرتی ہوئی خاتون کھلاڑی اور وکرم پرتاپ سنگھ کو 2021-22 کے ابھرتے ہوئے مرد کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
یواین آئی