ETV Bharat / sports

ناگل دوسرے راؤنڈ میں جونچینگ سے ہارنے کے بعد آسٹریلین اوپن سے باہر - ہارنے کے بعد آسٹریلین اوپن سے باہر

Sumit Nagal Out From Australian Open ہندوستانی اسٹار ٹینس کھلاڑی سمیت ناگل جمعرات کو مردوں کے سنگلز مقابلے کے دوسرے راؤنڈ میں چین کے شانگ جونچینگ سے 6-2، 3-6، 5-7، 4-6 سے ہار کر آسٹریلین اوپن سے باہر ہو گئے۔

ناگل دوسرے راؤنڈ میں جونچینگ سے ہارنے کے بعد آسٹریلین اوپن سے باہر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 18, 2024, 7:50 PM IST

میلبورن:ہندوستان کے نوجوان اسٹار ٹینس کھلاڑی سمیت ناگل جمعرات کو مردوں کے سنگلز مقابلے کے دوسرے راؤنڈ میں چین کے شانگ جونچینگ سے 6-2، 3-6، 5-7، 4-6 سے ہار کر آسٹریلین اوپن سے باہر ہو گئے۔

ناگل نے آج یہاں کورٹ نمبر 13 پر کھیلتے ہوئے شاندار آغاز کیا اور پہلا سیٹ 6-2 سے جیتا۔ اس کے بعد چینی کھلاڑی نے زبردست واپسی کی اور دوسرے سیٹ کے چوتھے گیم میں سمیت کی سرو کو توڑ دیا اور جونچینگ نے دوسرا سیٹ آسانی سے 6-3 سے جیت لیا۔

اس سے قبل ہندوستان کے سمت ناگل نے منگل کو آسٹریلیا اوپن کے پہلے راؤنڈ میں دنیا کے 27 نمبر کے کھلاڑی الیگزینڈر ببلک کو 3-0 سے شکست دے کر تاریخی جیت درج کی۔عالمی نمبر 137 ناگل نے قازقستان کے کھلاڑی بوبلک کو دو گھنٹے 38 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں 6-4، 6-2، 7-6 سے شکست دی۔ اس کے ساتھ وہ آسٹریلیا اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہندوستان نے آخری ٹی 20 دوسرے سپر اوور میں جیتا، عالمی کپ سے قبل افغانستان کو 0-3 سے شکست دی

اس جیت کے ساتھ ہی ناگل 1989 کے بعد سے گرینڈ سلیم میں کسی سیڈ یافتہ کھلاڑی کو شکست دینے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ چوٹوں سے صحت یاب ہونے کے بعد، ناگل نے اپنی کوالیفائنگ مہم میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنے تین میچوں میں ایک بھی سیٹ نہیں گنوایا۔ بوبلک کی سروس پر کی گئی غلطی کا ناگل نے فائدہ اٹھایا اور پہلے سیٹ کے پہلے گیم میں قازقستان کی سروس توڑدی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.