ETV Bharat / sports

Stokes set to play ODI World Cup اسٹوکس انگلینڈ کے لیے ون ڈے ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے تیار: رپورٹ

author img

By

Published : Aug 15, 2023, 4:10 PM IST

اسٹوکس فروری میں ہوئے نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ دورے پر گھٹنے میں چوٹ لگی تھی، جس کی وجہ سے ان کی سرجری کرانا طے ہے۔ اگر اسٹوکس ورلڈ کپ اور پھر جنوری-مارچ میں ہندوستان-انگلینڈ ٹیسٹ سیریز میں حصہ لیتے ہیں، تو ان اپریل-مئی میں آئی پی ایل کے دوران سرجری اور بحالی سے گزرنا ان کے لئے مناسب ہوگا۔

اسٹوکس
اسٹوکس

لندن: ون ڈے ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میں انگلینڈ کی جیت کے ہیرو بنے بین اسٹوکس اکتوبر-نومبر میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے 2023 ایڈیشن کے لیے ٹیم میں واپسی کریں گے۔

دی ٹیلی گراف کی طرف سے شائع کردہ رپورٹ کے مطابق اگر انگلینڈ کے محدود اوور کپتان جوس بٹلر اسٹوکس سے ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے کہتے ہیں تو اسٹوکس 50 اوور کے فارمیٹ سے اپنا ریٹائرمنٹ واپس لے لیں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ”بین اسٹوکس ایک سنسنی خیز یو ٹرن لینے اور اپنی ون ڈے ریٹائرمنٹ کو واپس لینے کے لیے تیار ہیں، چاہے اس کے لئے انہیں اگلے سال انڈین پریمیئر لیگ کو چھوڑنا پڑے۔اگر انگلینڈ کے محدود اوور کپتان جوس بٹلر ان سے پوچھتے ہیں تو انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان ورلڈ کپ میں کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔“

قابل ذکر ہے کہ اسٹوکس نے ’ورک لوڈ مینجمنٹ‘کا حوالہ دیتے ہوئے جولائی 2022 میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیاتھااور کہا تھا کہ وہ کھیل کے طویل ترین فارمیٹ پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔ اگر اسٹوکس ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہیں تو انہیں آئی پی ایل کے علاوہ ہوم ٹیسٹ سیریز سے بھی باہر رہنا پڑ سکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے،’جب کہ اسٹوکس کے گھٹنیکے سلسلے میں فکر بنی ہوئی ہیں، جس کے لیے کسی مرحلے پر آپریشن کی ضرورت پڑ سکتی ہے، ٹیلی گراف اسپورٹ سمجھتا ہے کہ اگر انہیں ٹھیک ہونے کے لیے اپنے پروگرام میں وقفے کی ضرورت ہے، تو وہ اگلے سیزن کے آئی پی ایل کو چھوڑنے کے لیے تیار ہوں گے۔“

یہ بھی ممکن ہے کہ اسٹوکس سرجری سے صحت یاب ہونے کی وجہ سے جولائی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف گھریلو سرزمین پر ہونے والی ٹیسٹ سیریز کا حصہ نہ بن سکیں۔

انگلینڈ اپنا ورلڈ کپ مہم پانچ اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف احمد آباد میں شروع کرے گا اور 105 ون ڈے کھیلنے والے اسٹوکس 2019 کی طرح ایک بار بٹلر کی ٹیم کو ٹرافی حاصل کرانا چاہیں گے۔ اسٹوکس گھریلو میدان میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے فائنل میں پلیئر آف دی میچ منتخب کئے گئے تھے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو اسٹوکس مڈل آرڈر میں ماہر بلے باز کے طور پر کھیلیں گے۔ آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں اسٹوکس نے صرف 29 اوور کرائے اور بنیادی طور پر بلے باز کے طور پر کھیلے۔

یہ بھی پڑھیں: پانڈیا نے پانچویں ٹی 20 میں شکست کی ذمہ داری قبول کی

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ”اسٹوکس کے انگلینڈ ون ڈے ٹیم کے لیے مڈل آرڈر میں بیٹنگ کرنے کا امکان ہے۔ اس موسم گرما کی ایشز سیریز کے دوران اس نے جو کردار ادا کیا تھا، اسے دہراتے ہوئے انگلینڈ انہیں ایک ماہر بلے باز کے طور پر منتخب کرنے کے لیے تیار ہے۔“ یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.